پٹنہ ،سماج نیوز سروس: آل انڈیا ملّی کونسل کے جنرل سکریٹری اور انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد منظور عالم کے انتقال پر ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نےاپنے تعزیت میں کہا ہے کہ ڈاکٹر منظور عالم کے انتقال سے ملت اسلامیہ ایک تجربہ کارہنما سےمحروم ہو گئی ہے۔قوم و ملت کے لئے ان کی زندگی و قف تھی ۔ آل انڈیا ملّی کونسل کے بانی حضرت مولانا قاضی مجاہدالاسلام قاسمیؒ کی دینی، ملّی اور علمی خدمات کووہ آگے بڑھاتے رہے اور امت مسلمہ کیلئے جدو جہد کرتے رہے۔مسلمانوں کو سیاسی ، سماجی اور معاشی طور پرمستحکم کرنے کی ان کی خدمات نا قابل فراموش ہے ۔ ڈاکٹر انور نے امید ظاہر کی کہ اُنکے صاحبزادےاور آئی او ایس کے جنرل سکریٹری محمدعالم اپنے والد کی قومی و ملی خدمات کو آگے بڑھاتے رہیں گے ۔ اس غم کی گھڑی میں ہم تمام لوگ اُن کے ساتھ کھڑے ہیں اور آگے بھی شانہ بشانہ رہیں گے ۔ (انشاءاللہ)۔












