• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بہار میں ماب لنچنگ کے انسانیت سوز واقعات پرصدر جمعیۃ علماء ہند کا وزیر اعلی بہار کو مکتوب

مجرموں کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرین کے لیے معقول معاوضہ کا مطالبہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 18, 2026
0 0
A A
بہار میں ماب لنچنگ کے انسانیت سوز واقعات پرصدر جمعیۃ علماء ہند کا وزیر اعلی بہار کو مکتوب
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے حالیہ دنوں بہار میں مسلم اقلیت کے خلاف پیش آنےوالے ماب لنچنگ اور قتل کے پہ درپہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں مولانا مدنی نے وزیر اعلیٰ بہار شری نتیش کمار کو ایک تفصیلی خط تحریر کیا ہے جس میں فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ مہاتما بدھ کی سرزمین بہار سماجی ہم آہنگی اور عدمِ تشدد کی درخشاں روایت کے لیے معروف ہے،لیکن ان واقعات نے اس کی شبیہ کو کافی متاثر کیا ہے ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پورے ملک میں نفرت پھیلانے والوں کو کھلی آزادی دی جا رہی ہے، جس میں عام شرپسندوں کے ساتھ ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی تک شامل ہیں۔ لیکن جب نفرت خونریزی اور قتل کی شکل اختیار کر لے تو ریاست کی خاموشی نہایت خطرناک ہو جاتی ہے۔ اس لیے بہار کے وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور عوام کا مجروح اعتماد بحال کریں۔اپنے خط میں مولانا مدنی نے حالیہ تمام سنگین واقعات کی نشان دہی کی ہے، جن میں نوادہ ضلع کے ایک مسلم کپڑا فروش محمد اطہر حسین کے ساتھ وحشیانہ عمل ،بعد ازاں اس کی موت، گوپال گنج کے متھیا گاؤں میں احمد آزاد کو گوشت رکھنے کے شبہ میں بجلی کے کھمبے سے باندھ کر سرِعام پیٹا جانا، مدھوبنی کے چکدہا بستی میں محمد مرشد عالم کو ’بنگلہ دیشی‘بتار کر اغوا، تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنانا، جھنجھارپور میں محمد قیوم کو معمولی تنازع کے بعد قتل کیا جانا اور مدھےپورہ کے مرلی گنج تھانہ کے بھیرو پٹی گاؤں میں بیوہ مسلم مزدور حناپروین کا اغوا، مبینہ عصمت دری اور بہیمانہ قتل جیسے دل دہلادینے والے واقعات شامل ہیں۔مولانا مدنی نے خصوصی طور حنا پروین کے خلاف پیش آنے والے جرائم پر شدید رنج و غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروین جیسی مظلوم بیوہ، جو چھ بچوں کی واحد کفیل تھیں، کا بہیمانہ قتل ہمارے سماج اور انتظامی نظام کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔جمعیۃ علماء ہند نے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ کارروائی کی جائے، غفلت یا سازباز کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے اور متاثرین کے اہلِ خانہ کو مناسب معاوضہ اور مکمل بازآبادکاری فراہم کی جائے۔ ساتھ ہی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو بھیڑ کے ہاتھوں انصاف (Vigilantism)، فرقہ وارانہ پروفائلنگ اور قانون شکنی کی روک تھام کے لیے واضح اور لازم ہدایات جاری کی جائیں۔مزید برآں مولانا مدنی نے جمعیۃ علماء ہند کی تمام مقامی اکائیوں کو متوجہ کیاہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں، بالخصوص یتیم بچوں اور دیگر ضرورت مند افراد کی فوری مدد کے لیے آگے آئیں، قانونی معاونت، راحت رسانی اور بازآبادکاری میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ انسانی ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کی مثال قائم ہو۔جمعیۃ علماء ہند نے امید ظاہر کی ہے کہ بہار حکومت بلا تاخیر سنجیدہ، ٹھوس اور فیصلہ کن اقدامات اٹھا کر انصاف، امن و امان اور آئینی اقدار کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist