• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

خواتین عہد کرلیں تو معاشرے سے جہیز اور اسراف جیسی لعنت کا خاتمہ ممکن ہے: مولانا محمد کوثر ندوی

سہ روزہ اجلاس معراج النبی ﷺ کے تیسرے دن تربیت زوجین کے عنوان پر عظیم الشان اجتماع خواتین کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 21, 2026
0 0
A A
خواتین عہد کرلیں تو معاشرے سے جہیز اور اسراف جیسی لعنت کا خاتمہ ممکن ہے: مولانا محمد کوثر ندوی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور،سماج نیوز سروس : معاشرے کی اصلاح، گھریلو نظام کے استحکام اور فرسودہ رسومات کے خاتمے میں خواتین کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر گھر کی خواتین بیدار ہو جائیں تو شادی بیاہ میں ہونے والی فضول خرچی اور جہیز جیسی لعنت کا خاتمہ چند لمحوں میں ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم مدرسہ للبنات معظم نگر مولانا محمد کوثر ندوی نے جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی سرپرستی اور ریاستی ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی نگرانی میں منعقدہ اجلاس معراج النبیؐ میں اجتماع خواتین بعنوان تربیت زوجین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا کوثر ندوی نے اپنے فکر انگیز خطاب میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے خواتین کو وہ ایمانی طاقت اور قوتِ ارادی عطا کی ہے جس سے وہ بڑی بڑی تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔ انہوں نے حضرت عمر فاروقؓ کے قبول اسلام کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہن کی استقامت ہی تھی جس نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔ انہوں نے موجودہ دور کے المیے پر روشنی ڈالتے ہوئے قائد جمعیۃ مولانا محمود اسد مدنی کے حوالے سے بتایا کہ مسلمانوں نے گزشتہ 18/ ماہ میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے صرف شادیوں پر خرچ کیے ہیں، جو کہ ایک قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ جو قوم شادیوں میں اسراف کرے اور اسکول کالج نہ بنائے، اس کی شکایتیں کبھی دور نہیں ہو سکتیں۔مولانا ندوی نے شادیوں میں تاخیر کو فتنوں کا سبب قرار دیتے ہوئے ماؤں اور بہنوں سے اپیل کی کہ وہ نکاح کو آسان بنائیں، جہیز کے مطالبات کو مسترد کریں اور بچیوں کی شادی میں رکاوٹ بننے والی دنیاوی رسومات کو ترک کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بیٹیوں کو جہیز کے نام پر لاکھوں روپے دینے کے بجائے وہ رقم ان کی اعلیٰ تعلیم پر خرچ کی جائے تاکہ وہ ایک باوقار زندگی گزار سکیں۔ نیز انہوں نے وراثت میں بیٹیوں اور بہنوں کو حصہ نہ دینے والوں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنی بہن بیٹیوں کا شرعی حق دباتے ہیں، ان کی کمائی حرام اور ان کی عبادات اللہ کے یہاں ناقابل قبول ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہر کی عظیم دینی درسگاہ مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور کے استاذ حدیث مفتی محمد سلطان قمر جامعی نے ”تربیت زوجین“کے موضوع پر نہایت جامع بیان دیا۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیت ”وہ تمہارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے لباس ہو“ کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ میاں بیوی کا رشتہ ایک دوسرے کے عیوب کی پردہ پوشی اور ایک دوسرے کے لیے باعثِ زینت و سکون ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں سکون دولت اور بنگلوں سے نہیں بلکہ خوفِ خدا اور باہمی احترام سے آتا ہے۔ اگر میاں بیوی ایک دوسرے کے حقوق اور جذبات کا خیال رکھیں تو گھر جنت کا نمونہ بن سکتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist