• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

وکست بھارت صرف خود انحصاری سے ممکن

مانو میں ’سماجی پالیسیاں اور نظم و نسق عامہ ‘ پر قومی سمینار، پروفیسر اروڑہ و پروفیسر سید عین الحسن کے خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 21, 2026
0 0
A A
وکست بھارت صرف خود انحصاری سے ممکن
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد،پریس ریلیز،ہماراسماج: وکست بھارت صرف خود انحصاری سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ خود انحصاری ہی خودداری کی کنجی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر نظم و نسق عامہ پروفیسر رمیش کے اروڑہ نے کیا۔ وہ آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں دو روزہ قومی سمینار کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ دے رہے تھے۔ شعبہ نظم و نسق عامہ، مانو کی جانب سے ’ہندوستان میں سماجی پالیسیاں اور نظم و نسق عامہ: وژن 2047‘ کے زیر عنوان سمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔پروفیسر اروڑہ نے ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے ’خودداری اور خود انحصاری ‘سے متعلق خیالات سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا۔ انہوں نے ہر معاشرتی پالیسی کے لیے ایک مؤثر ’انتظامی منصوبہ‘ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ قابلِ عمل انتظامی منصوبے کے بغیر معاشرتی پالیسیاں ناکامی سے دوچار ہو جاتی ہیں۔ ان کے مطابق ہندوستان دنیا کی بہترین پالیسیاں بناتا ہے، مگر ان پر مؤثر عمل درآمد نہیں ہو پاتا کیونکہ انتظامی منصوبوں کی کمی ہوتی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے صدارتی خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مانو پوری ذمہ داری کے ساتھ وژن 2047 کی سمت میں کام کر رہی ہے، بالخصوص ان طلبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جو سماج کے محروم طبقات سے تعلق رکھتے ہیں اور اردو بولتے ہیں یا جن کی ذریعۂ تعلیم اردو ہے۔آندھرا پردیش کی سابق وزیر برائے سماجی بہبود، محترمہ کونڈرو پشپالیلا نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے سماجی پالیسیوں کی کامیابی کے لیے سیاست دانوں، بیوروکریٹس، ماہرینِ تعلیم، عملی میدان کے افراد اور نظریہ سازوں کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے محققین سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ سماجی پالیسیوں پر ریاستی اور حکومتی سطح کے تقابلی مطالعات پر بھی غور کریں۔اسکول آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین، پروفیسر پی ایچ محمد نے نظم و نسق عامہ کو سماج کے آخری فرد تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سماجی پالیسی کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ کس حد تک محروم اور حاشیے بردار طبقات کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔سمینار کے کنوینر اور شعبہ کے صدر پروفیسر سید نجی اللہ نے سمینار کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی پالیسیوں کی کامیابی وژن 2047 کی راہ ہموار کرے گی اور یہ وہ شعبہ ہے جہاں نظم و نسق عامہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ نظم و نسق عامہ پالیسی کی تشکیل اور اس کے نفاذ دونوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سمینار وکست بھارت کے وژن 2047کی روشنی میں ان دونوں شعبوں میں ہماری ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا ہے۔افتتاحی اجلاس کے دوران وائس چانسلر نے ”بہار، جرنل آف پبلک ایڈمنسٹریشن‘ کے ایک خصوصی شمارے کی بھی رسمِ اجرا انجام دی۔ اس خصوصی شمارے میں شعبۂ نظم و نسق عامہ ، مانو کے زیرِ اہتمام گزشتہ سال منعقدہ ’پائیدار ترقی کے اہداف‘ پر بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کیے گئے منتخب تحقیقی مضامین شامل ہیں۔ پروفیسر سید عین الحسن نے شعبہ کا سالانہ مجلہ ’پبلک ایڈمنسٹریشن نیوز لیٹر‘بھی جاری کیا۔شعبۂ نظم و نسق عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا نے اظہارِ تشکر کیا۔ سمینار کے کوآرڈینیٹر اور شعبۂ نظم و نسق عامہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جیون کمار سی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist