• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

فیمی بنگلورو اسکول لیڈرز ایوارڈ کانفرنس 2026

مسلم تعلیمی اداروں کی اجتماعیت ہی اصل طاقت: ایم ایل سی نصیر احمد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 21, 2026
0 0
A A
فیمی بنگلورو اسکول لیڈرز ایوارڈ کانفرنس 2026
Share on FacebookShare on Twitter

افسر علی نعیمی ندوی
بیدر، سمااج نیوز سروس:فیمی (فیڈریشن آف مائنارٹیز ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز، کرناٹکا چیپٹر) کے زیرِ اہتمام اسکول لیڈرز ایوارڈ کانفرنس 17 /جنوری 2026 کو بیریس سوہاردہ بھون، بلمقابل بی ڈی اے کمپلیکس، بنگلورو میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں بنگلورو کے 150 سے زائد مسلم تعلیمی اداروں کے مینجمنٹ لیڈرزاور ماہرینِ تعلیم شخصیات نے شرکت کی۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی نصیر احمد (ایم ایل سی و سیاسی مشیر برائے وزیراعلیٰ کرناٹکا) نے اپنے خطاب میں کہا کہ نجی Unaided اسکول محدود وسائل کے باوجود بہترین نتائج دے رہے ہیں، جو ان کی محنت، نظم و ضبط اور تعلیمی عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہی ادارے آج تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے فیمی کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم تعلیمی اداروں کی اجتماعیت سے سیاسی وزن پیدا ہوتا ہے ۔سید تنویر احمد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ’’اگر مسلم تعلیمی ادارے ایک مضبوط اجتماعیت کی شکل اختیار کریں تو ان کی قوت کو نہ صرف سیاسی نمائندے بلکہ حکومت بھی محسوس کرے گی۔ ہمارے اساتذہ اور گریجویٹس کے ذریعے ووٹ بینک میں اضافہ ہوتا ہے، اور یہی قوت ہمیں سیاسی سطح پر اپنی بات مؤثر انداز میں منوانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔‘‘انہوں نے اداروں پر زور دیا کہ وہ مسلکی اختلافات سے بلند ہو کر تعلیمی معیار، ادارے کی ترقی، اجتماعی مفاد اور سماجی ذمہ داری کو ادا کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں ، فیمی کرناٹکا چیپٹر کے جنرل سیکریٹری محمد آصف الدین نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ بنگلورو میں منعقدہ اس اسکول لیڈرز ایوارڈ کانفرنس کا بنیادی مقصد مسلم تعلیمی اداروں کی خدمات کا اعتراف کرنا اور انہیں ایوارڈز کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ یہ ادارے مزید ترقی کریں۔ اس موقع پر تمام اسکول لیڈرز کو مہمانان خصوصی کے بدست ایوارڈس سے نوازا گیا۔ اس موقع پر محمد آصف الدین کی جانب سے ایک میمورنڈم پیش کیا گیا، جسے نصیر احمد صاحب کے ذریعے وزارتِ تعلیم اوروزارت اقلیتی بہبود تک پہنچایا گیا۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ:اسکولوں کی تجدیدِ منظوری (Renewal Recognition)میں نرمی کی جائے،مائنارٹی اسٹیٹس سرٹیفیکیٹ کے اجرا کو آسان بنایا جائے،پری میٹرک اسکالرشپ کے بجٹ کوسال -27 2026 میں 1000 کروڑ روپے سے زائد کیا جائے،•مسلم اسکولوں کے لیے سرکاری زمین کی الاٹمنٹ اور انفراسٹرکچر کے لئے گرانٹس فراہم کی جائیں،پوسٹ میٹرک و اعلیٰ تعلیم (اوورسیز اسکیم) کے بجٹ کو دوگنا کیا جائے،دینی مدارس کے لیے (Modernization of Maderasas)کے لئے درخواستیں براہِ راست (Online) مدارس سے لی جائیں، درمیانی ایجنسیوں سے گریز کیا جائے۔نصیر احمد صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعلیٰ، وزیرِ تعلیم اور وزیرِ اقلیتی بہبود سے ملاقات کر کے ان مسائل کے حل کی کوشش کریں گے۔ میمورنڈم کو وہیں میڈیا کے لیے بھی جاری کیا گیا۔مولانا ڈاکٹر مقصود عمران رشادی امام و خطیب سٹی جامع مسجد بنگلورو نے کہاکہ مسلم تعلیمی اداروں کو محض عصری تعلیم تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ ان اداروں میں دینی تعلیم اور اخلاقی تربیت کا معقول، منظم اور شعوری انتظام بھی ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر بلگامی محمد سعد صدر منصورہ ایجوکیشنل اینڈ ولیفیر ٹرسٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ’ ہمہ جہت تعلیمی ادارہ وہی ہے جو العلم، اسلامی افکار و اقدار اور کردار —تینوں کو ساتھ لے کر چلتا ہو، اور یہی ذمہ داری اداروں کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے کہ وہ نئی نسل کو فکری طور پر مضبوط اور اخلاقی طور پر باوقار بنائیں‘ڈاکٹر محمد طٰہ متین ٹرسٹی تقویٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ اس موقع پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ہر سماج نے اپنے تعلیمی اداروں کے تحفظ، رہنمائی اور مسائل کے حل کے لیے مضبوط تنظیمیں اور ایسوسی ایشنز قائم کر رکھی ہیں، تو سوال یہ ہے کہ کیا مسلمان اپنے تعلیمی اداروں کے لیے ایسا اجتماعی پلیٹ فارم نہیں بنا سکتے؟ انہوں نے کہا کہ فیمی مسلم تعلیمی اداروں کے مسائل کو سماجی، تعلیمی اور سیاسی سطح پر حل کرنے کے لیے ایک موزوں، مؤثر اور بااعتماد پلیٹ فارم ہے، اور وقت کا تقاضا ہے کہ تمام ادارے ایک چھتری کے نیچے جمع ہو کر اپنی آواز مضبوط کریں۔ تمام مہمانان کو مفیمی کی جانب سے تہنیت کرتے ہوئے مومینٹو پیش کیا گیا ۔تعلیمی سیشن کے دوران ڈاکٹر بے نظیر نے پی پی ٹی کے ذریعے ‘‘ConnectingSchools with the Community’’کے عنوان سے ایک مؤثر اور مدلل پریزنٹیشن پیش کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist