• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

اتر پردیش میں یوگی کا جنگل راج

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 21, 2026
0 0
A A
اتر پردیش میں یوگی کا جنگل راج
Share on FacebookShare on Twitter

یہ بات کہی جاتی ہے جو بالکل سچ ہے کہ ہندستان میں آر ایس ایس کا راج ہے۔ آر ایس ایس نے اپنے راج کو قائم کرنے اور ااپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے ایک ایسے شخص کو وزیر اعظم کے لئے 2014ء میں نامزد کیا جو دنیا بھر میں مسلم دشمنی اور اسلام دشمنی کے لئے مشہور اور بدنام زمانہ تھا۔ اس کا سب سے بڑا کارنامہ اس وقت گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام تھا۔ نریندر مودی اس حد تک بدنام زمانہ تھے کہ امریکہ اور مغربی ممالک اپنے یہاإ یہاں داخل ہونے کی اجازت تک نہیں دیتے تھے۔ آر ایس ایس نے خوب سوچ سمجھ کر نریندر مودی کو مسلمانوں کو سزا دینے اور اپنے ایجنڈا کو پورا کرنے کے لئے چنا۔ آر ایس ایس کو اس میں کامیابی ملی ہے۔ آر ایس ایس نے دوسرا کام یہ کیا کہ اتر پردیش کے لئے ایک ایسے شخص کو چنا جو مسلم دشمنی میں جانا جاتا تھا۔ حالانکہ وہ نہ اتر پردیش کی کابینہ میں وزیر تھا اور نہ مرکزی کابینہ میں۔ وہ گورکھپور کے ایک مندر میں پجاری تھا۔ گورکھپور میں بھی اپنی شرارت اور فتنہ و فساد کی وجہ سے جانا اور پہچانا جاتا تھا۔ ملائم سنگھ یادو کی حکومت کے دوران اس کو جیل میں بھی بند کیا گیا تھا۔ جب اس کو اتر پردیش کا وزیر اعلیٰ بنایا گیا تو اس پر بارہ تیرہ مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت تھے۔ جب وہ وزیر اعلیٰ ہوا تو سارے مقدمات واپس لے لئے گئے۔ یہ ساری خوبیاں تھیں یوگی آدتیہ ناتھ میں، جس کی وجہ سے آر ایس ایس نے ان کو اتر پردیش کے لئے وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بٹھایا۔ اس معاملے میں بھی آر ایس ایس کو کامیابی ملی ہوئی ہے۔ ایک دو بار گجرات کے جوڑی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کی کرسی سے بے دخل کرنا چاہا لیکن آر ایس ایس آڑے آیا جس کی وجہ سے یوگی کا جنگل راج آج تک قائم و دائم ہے۔
یہ کہا جاتا تھا اور یہ کہنے والوں میں کچھ مسلمان بھی تھے، مولانا وحید الدین خان کا بھی نام لیا جاتا ہے کہ اگر بابری مسجد ہندوؤں کو سونپ دیا گیا تو ہندو مسلم میں جو کشیدگی ہے وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گی۔ یہ بات صحیح ثابت نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ کے غلط فیصلے کے باوجود فساد اور فتنہ باقی رہا بلکہ یوگی راج میں ہر طرح کے فتنے اور فساد ہونے لگے۔ مسلمانوں کو معاشی لحاظ سے بدحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ ہر طرح کی آواز اور احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی۔ معمولی معمولی باتوں پر مسلمانوں کو سزا دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ یہاں تک کہ اگر کسی غیر مسلم لڑکی نے مسلمان لڑکے سے شادی کی تو اس نوجوان کو ’لو جہاد‘ کے نام پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے کر دیا گیا۔ معمولی معمولی باتوں پر مسلمانوں کے گھروں کو بھی بلڈوزر سے مسمار کر نے کا سلسلہ بھی اب تک دراز ہے۔ سپریم کورٹ کی وارننگ اور تنبیہ کے باوجود یوگی حکومت کا یہ عمل جاری و ساری ہے۔ مسلمان تو مسلمان مودی اور یوگی نے کسانوں کو بھی ہر طرح سے پریشان کیا۔ ایک وزیر کے بیٹے نے تین چار کسانوں سے اپنی گاڑی سے روند کر ہلاک کردیا لیکن نہ وزیر کوئی کچھ بگاڑ سکا اور نہ اس کے بیٹے کا کوئی بال بیکا ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کے دن ایک خالی مکان میں کچھ لوگ جمعہ کی نماز ادا کر رہے تھے ،یوگی کی پولس نے ان کو بھی گرفتار کرکے سزا دینے کی کوشش کی ہے۔ ایسی بھی وارداتیں ہوئی ہیں کہ جب کوئی اپنے گھر میں نماز پڑھ رہا ہے تو اسے بھی نماز پڑھنے نہیں دیا گیا۔ بابری مسجد کے بعد فتنہ کا یہ عالم ہوا کہ مسجدوں کے نیچے مندر ڈھونڈنے کا سلسلہ شروع ہوا اور اس کے نتیجے میں کئی فرقہ وارانہ فساد ہوئے اور یوگی پولس کے ہاتھوں بہت مسلم نوجوان شہید ہوئے۔ مائیک کے ذریعے مسجدوں سے اذان کی آواز بھی گوارا نہیں ہے۔ جب یوگی چاہتے ہیں اپنی پولس کو مسجدوں سے مائیک مائیک اٹھالانے یا مائیک کے ذریعے اذان بند کرانے کا حکم صادر کر دیتے ہیں۔ اعتراض کرنے والوں کو گرفتار کرنے میں تاخیر نہیں کرتے۔ ایسا راج بی جے پی اور آر ایس ایس کو بے حد پسند ہے۔ اسی راج کو وہ ’رام راج‘ یا ’ہندو راشٹر‘ کہتے ہیں۔ رام راج کے نام پر جنگل راج پورے ملک میں نافذ کرنے کے لئے ساری سرکاری ایجنسیوں کو یوگی جی اور مودی جی بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔
مغربی بنگال میں ممتا بنرجی نے چند دنوں پہلے ای ڈی کے چھاپے پر اپنی پولس کے ذریعے روک لگائی اور جو دستاویز اور فائل I-PAC کے دفتر سے ضبط کئے گئے تھے سب کو ممتا بنرجی نے اپنے قبضے میں کرلیا۔ ای ڈی نے پروٹوکول کا بھی خیال نہیں کیا۔ ای ڈی کو چھاپہ مارنے کا اختیار حاصل ہے لیکن کسی بھی مقام یا دفتر میں چھاپہ مارنے سے پہلے وہاں کی پولس کو آگاہی دینی پڑتی ہے۔ ای ڈی نے صبح ساڑھے چھ بجے چھاپہ مارا اور گیارہ بجے دن میں بذریعہ ای میل کلکتہ پولس کو چھاپہ مارنے کی آگاہی دی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ممتا حکومت کی طرف سے ان کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جج صاحبان کو جب یہ بتایا تو سرکاری وکیل تشار مہتا کا منہ بند ہوگیا۔ اس طرح کی حرکتیں مودی اور یوگی راج میں انہونی نہیں ہیں بلکہ جنگل راج کا یہ معمول ہوتا ہے کہ اس میں کوئی قاعدہ اور قانون نہیں ہوتا بلکہ لاقانونیت عام ہوتی ہے۔
سچ کہا جاتا ہے کہ جب انسان اپنے جسم اور ذہن کی طاقتوں کو برائی کے راستے میں استعمال کرتا ہے جس طرح مودی ، یوگی اور شاہ تو اللہ تعالیٰ انھیں برائی ہی کرنے کی توفیق دے دیتا ہے اور گراتے گراتے اسے برائی کی اس انتہا تک پہنچا دیتا ہے کہ کوئی مخلوق گراوٹ کی اس حد کو پہنچی ہوئی نہیں ہوتی۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو انسانی معاشرے کے اندر بکثرت مشاہدے میں آتی ہے۔ حرص، طمع، خود غرضی، شہوت پرستی، نشہ بازی، کمینہ پن، غیظ و غضب اور ایسی ہی دوسری خصلتوں میں جو لوگ غرق ہوجاتے ہیں وہ اخلاقی حیثیت فی الواقع سب نیچوں سے نیچ ہوکر رہ جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر صرف اسی ایک بات کو لے لیجئے کہ ایک قوم جب دوسری قوم کی دشمنی میں اندھی ہوجاتی ہے تو کس طرح درندگی میں تمام درندوں کا مات کر دیتی ہے۔ درندہ تو صرف اپنی غذا کے لئے کسی جانور کا شکار کرتا ہے، جانوروں کا قتل عام نہیں کرتا، مگر انسان خود اپنے ہی ہم جنس انسانوں کا قتل عام کرتا ہے۔ درندہ صرف اپنے پنجون اور دانتوں سے کام لیتا ہے مگر یہ احسن تقویم پر پیدا ہونے والا انسان اپنی عقل سے کام لے کر توپ، بندوق، ٹینک، ہوائی جہاز، ایٹم بم، ہائیڈروجن بم اور دوسرے بے شمار ہتھیار ایجاد کرتا ہے تاکہ ان کی آن کی آن میں پوری کی پوری بستیوں کو تباہ کرکے رکھ دے۔ درندہ صرف زخمی یا ہلاک کرتا ہے مگر انسان اپنے ہی جیسے انسانوں کو اذیت دینے کے ایسے ایسے طریقوں کو اختراع کرتا ہے جن کا تصور بھی کسی درندہ کے دماغ میں نہیں آسکتا۔ پھر یہ اپنی دشمنی اور انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے کے لئے کمینہ پن کی اس انتہا تک پہنچتا ہے کہ عورتوں کے ننگے جلوس نکالتا ہے۔ ایک ایک عورت کو دس دس بیس بیس مرد اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں۔ باپوں، بھائیوں اور شوہروں کے سامنے ان کی عورتوں کی عصمت لوٹتے ہیں۔ بچوں کو ان کے ماں باپ کے سامنے قتل کرتے ہیں۔ ماؤں کو اپنے بچوں کا خون پینے پر مجبور کرتے ہیں۔ انسانوں کو زندہ جلاتے اور زندہ دفن کرتے ہیں۔ دنیا میں وحشی سے وحشی جانوروں کی بھی کوئی قسم ایسی نہیں ہے جو انسان کی اس وحشت کا کسی درجہ میں بھی مقابلہ کرسکتی ہے۔ یہی حال دوسری بری صفات کا بھی ہے۔ ان میں سے جس کی طرف بھی انسان رخ کرتا ہے اپنے آپ کو ارذل المخلوقات ثابت کردیتا ہے۔ اس کو بھی وہ اتنا گرا دیتا ہے کہ درختوں اور جانوروں اور پتھروں کو پوجتے پوجتے پستی کی انتہا کو پہنچ کر مرد و عورت کے اعضائے جنسی تک کو پوج ڈالتا ہے اور دیوتاؤں کی خوشنودی کے لئے عبادت گاہوں کی دیوداسیاں رکھتا ہے جن سے زنا کا ارتکاب کارِ ثواب سمجھ کر کیا جاتا ہے۔ جن ہستیوں کو وہ دیوتا اور معبود کا درجہ دیتا ہے اس کی طرف اس کے دیومالا میں ایسے ایسے گندے قصے منسوب ہوتے ہیں جو ذلیل ترین انسان کے لئے بھی باعث شرم ہے۔ گجرات ہو ، منی پور ہو، دہلی ہو جہاں فسادات ہوئے ہیں یا اتر پردیش جہاں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سنگر جس نے اناؤ میں ایک لڑکی کی عصمت دری اس کے باپ کے سامنے کی اور باپ نے اعتراض کیا تو اسے اپنی جان گنوانی پڑی۔ دو گواہوں کو لوری سے ہلاک کروایا۔ منی پور میں عورتوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اور جس طرح ننگا کرکے اس کو رقص کرایا گیا یہ سارے مناظر دنیا جانتی ہے۔ اس طرح کے سیکڑوں واقعات ہیں جو بی جے پی کے زیر حکمرانی ریاستوں میں آئے دن سننے کو ملتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    مارچ 5, 2026
    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    مارچ 5, 2026
    فٹ بال ایشیا کپ 2027: سعودی عرب میں میزبانی کے مقامات کا اعلان

    فٹ بال ایشیا کپ 2027: سعودی عرب میں میزبانی کے مقامات کا اعلان

    مارچ 5, 2026
    آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

    آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

    مارچ 5, 2026
    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    مارچ 5, 2026
    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    مارچ 5, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist