• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ہم کسی بھی حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں

ہماری فوج مکمل تیار ہے، کسی بھی قسم کےحملے کو مکمل جنگ تصورکیاجائےگا: ایرانی حکام

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 25, 2026
0 0
A A
ہم کسی بھی حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

تہران، (یو این آئی) ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کےحملے کو مکمل جنگ تصورکیا جائےگا۔امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملے کے خدشے پر ایران نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ کسی بھی قسم کےحملے کومکمل جنگ تصورکیاجائےگا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی، بدترین صورتحال کے لیے ہماری فوج مکمل طور پر تیارہے۔ایرانی حکام کے مطابق امریکی فوجی نقل و حرکت کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے، محدود یا سرجیکل حملہ بھی ہوا تو سخت ترین جواب دیں گے۔واضح رہے گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہیں، بہت سے جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کررہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔تہران، 24 جنوری (یو این آئی) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کے حالیہ بیانات پر اپنے شدید ردِعمل میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے حالیہ بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے تہران کے خلاف جارحانہ اقدامات کی اپیل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اب یقیناً ان پریشان حال مسخروں سے اکتا چکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا یہ بیان زیلنسکی کے اس مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واشنگٹن سے ایران پر حملہ کرنے کی اپیل کی تھی۔عراقچی نے زور دے کر کہا کہ ایرانی عوام اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں اور انہیں مدد کے لیے آپ کی طرح غیر ملکیوں کے آگے گڑگڑانے کی ضرورت نہیں۔عراقچی نے زیلنسکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ (زیلنسکی) اپنے کرپٹ جرنیلوں کی جیبیں بھرنے اور اس نام نہاد غیر قانونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی اور یورپی ٹیکس دہندگان کا پیسہ بہا رہے ہیں جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے لیکن دوسری طرف وہ خود اسی چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر امریکی حملے کی ڈھٹائی سے دعوت دے رہے ہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور یوکرین کے حالات اور مؤقف میں بنیادی فرق ہے، ان کے بقول یوکرینی فوج غیر ملکی امداد اور کرائے کے جنگجوؤں کے سہارے قائم ہے، جبکہ ایران اپنی سلامتی کی ضمانت دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بیرونی مدد پر انحصار نہیں کرتا۔انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے کسی بیرونی سرپرستی کا محتاج نہیں اور ایرانی قوم بخوبی جانتی ہے کہ اپنے ملک کا تحفظ کس طرح کرنا ہے۔ ان کے مطابق خود انحصاری ایران کی قومی دفاعی حکمتِ عملی کی بنیاد ہے، نہ کہ دوسروں پر انحصار۔ایرانی وزیر خارجہ نے صدر زیلنسکی پر مغربی امداد کے غلط استعمال کا الزام بھی عائد کیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ امریکہ اور یورپ کے ٹیکس دہندگان کی جانب سے دی جانے والی رقم اپنے اصل مقصد کے بجائے بدعنوان یوکرینی جرنیلوں کی جیبیں بھرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist