سید پرویز قیصر
انگلینڈ نے سری لنکا کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز میں ایک کے مقابلے دو میچوں سے شکست دی ۔ اس سریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈکو 19 رن سے شکست دی تھی۔ دوسرا میچ انگلینڈ نے پانچ وکٹ سے جیتا تھا جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے53 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس سریز کے سبھی میچ کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں ہوئے تھے۔ سری لنکا کی سریز میں شکست اسکی اپنے گھر پر لگاتار بارہ سیریزوں میں ناقابل شکست رہنے کے بعد پہلی تھی۔ ان بارہ میں سے گیارہ میں اسے کامیابی ملی تھی اور ایک سریز برابر رہی تھی۔ ہندنوستان وہ آخری ٹیم تھی جس نے آخری مرتبہ سری لنکا کو اسکے گھر پرایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز میں شکست دی تھی۔ جولائی2021 کو ہوئی تین میچوں کی سریز میں ہندوستان نے 2-1 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
اپنے گھر پر ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں لگاتار ناقابل شکست رہنے کی شروعات سری لنکا نے ستمبر 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز سے کی تھی۔ اس سریز میں سری لنکا نے 2-1 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ اس سریز کے بعد اس نے جنوری 2022 میں زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز 2-1 سے جیتی تھی۔
جون 2022 میں آسڑیلیا نے جب سری لنکا کا دورہ کیا تھا تو پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز میں اسے3-2 سے شکست ہوئی تھی۔ اس سریز میں کامیابی کے بعد سری لنکا نے اپنے گھر پر ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز جیتنے کی ہیٹ ٹرک کی تھی۔لگاتار تین سریز جیتنے کے بعد سری لنکا کی اٖٖفغانستان کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔ نومبر 2022 میں ہوئی اس سریز میں ایک میچ نامکمل رہا تھا۔
جون 2023 میں افغانستان نے ایک مرتبہ پھر سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔ اس مرتبہ بھی تین ہی میچ سریز میں ہوئے تھے۔ اس مرتبہ سری لنکا نے ایک کے مقابلے دو میچوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔جنوری 2024میں زمبابوے کے خلاف سریز میں سری لنکا نے تین میں سے دو میچ جیتے تھے۔ اس سریز میں پہلا میچ نامکمل رہا تھا۔ فروری 2024 میں افغانستان کے خلاف سری لنکا نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز میں سبھی میچ جیتے تھے۔
؎ہندوستان نے اگست 2024میں سری لنکا میں جو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کھیلی تھی اس میں اسے2-0 سے شکست ہوئی تھی۔ اس ریز کا پہلا میچ نامکمل رہاتھا۔ ویسٹ انڈیز نے اکتوبر 2024میں سری لنکا میں جو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کھیلی تھی اس میں اسے ایک کے مقابلے دو میچوں میں شکست ہوئی تھی۔
نومبر 2024 میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز 2-0 سے گنوائی تھی۔ اس سریز کا تیسرا اور آخریمیچ بارش کی نذر ہوا تھا۔ فروری2025 میں آسڑیلیا نے سری لنکا یں دو ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے تھے۔ ان دونوں میچوں میں اسے شکست ہوئی تھی۔ جولائی2025 میں بنگلہ دیش کو سری لنکا نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔
جنوبی افریقہ وہ ٹیم ہے جو کو اپنے گھر پر سب سے زیادہ لگاتار سریز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس نے2002 اور2009 کے درمیان اپنے گھر پر جو17 سریزیں کھیلی تھیں ان سے میں اسے کامیابی ملی تھی۔ ہندوستان اپنے گھر پر1988 اور2000 کے درمیان 13 سریزوں میں نافابل شکست رہا تھا۔ اس میں گیارہ سریزوں میں اس نے کامیابی حاصل کی تھی اور دوسیریزیں اس نے برابر کھیلی تھیں۔












