سید پرویز قیصر
ہندوستان کے خلاف وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے چوتھے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے20 منٹ میں16 بالوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے24 رن بنائے۔کلدیپ یادو کی بال پر مارا گیا ان کا واحد چھکا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں سواں تھا۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سو یا اس سے زیادہ سنچریاں بنانے والے وہ نیوزی لینڈ کے تیسرے اور کل ملاکر34 ویں بلے باز ہیں۔ انہوں نے2017 سے اب تک جو 87 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی78 اننگوں میں31.78کی اوسط اور141.66 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوںاور گیارہ نصف سنچریوں کی مدد سے153 چوکوں اور سو چھکوں کے ساتھ2098 رن بنائے ہیں۔ وہ تین مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور108 رن ہے جو انہوں نے29 ویسٹ انڈیز کے خلاف ماونٹ مونگونئی میں نومبر2020 کو72 منٹ میں51 بالوں پر دس چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس اننگ میں انکے آٹھ چھکے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اننگ میں انکے سب سے زیادہ ہیں۔
نیوزی لینڈکی جانب سے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ مارٹن گپٹل کے پاس ہے۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2009 اور2022 کے درمیان جو122 میچ کھیلے ہیں انکی118 اننگوں میں31.81 کی اوسط اور135.70 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں اور بیس نصف سنچریوں کی مدد سے3531 رن بنائے تھے جس میں309 چوکے اور173 چھکے شامل تھے۔ وہ تین مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور105 رن ہے جو انہو نے آسڑیلیا کے خلاف آکلینڈ میں16 فروری2018 کو74 منٹ میں54 بالوں پر چھ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس اننگ میں انکے نو چھکے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں انکے ایک اننگ میں سب سے زیادہ ہیں۔
کولین منرو ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسعرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نمے2012 اور2020 کے درمیان جو65 میچ کھیلے ہیں انکی62 اننگوں میں31.34 کی اوسط اور156.44 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تین سنچریوں اور گیارہ نصف سنچریوں کی مدد سے1724 رن بنائے ہیں جس میں132 چوکے اور107 چھکے شامل ہیں۔ وہ پانچ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر109 رن ہے جو انہوں نے ہندوستان کے خلاف راجکوٹ میں4 نومبر2017 کو87 منٹ میں58 بالوں پر سات چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے انہوں نے ماونٹ مونگونائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 جنوری2018 کو ہوئے میچ میں لگانے میں کامیاب رہے تھے۔ وہ88 منٹ میں53 بالوں پر تین چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے104 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو نو وکٹ سے شاندار جیت حاصل ہوئی تھی۔












