• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

عدالت عظمیٰ میں ہلدوانی کے مظلوموں کی سچی ترجمانی کیلئے مولانا محمود مدنی کو مبارکباد

جمعیۃ علماء ہند نے تاریخی روایات کو برقرار ررکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنے فرض منصبی کو ادا کیا:مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 7, 2023
0 0
A A
عدالت عظمیٰ میں ہلدوانی کے مظلوموں کی سچی ترجمانی کیلئے مولانا محمود مدنی کو مبارکباد
Share on FacebookShare on Twitter

انسانیت کی بنیاد پر دئے گئے فیصلے سے ملک اور عوا م کی خدمت کا دعویٰ کرنے والوں کو سبق لینے کی ضرورت
کانپور:۔ہلدوانی کے بنبھول پورہ علاقہ میں آباد ہزاروں لوگوں کے مکانات کو ہائی کورٹ کے ذریعہ ایک ہفتے کے اندر منہدم کرنے کے احکامات پر سپریم کورٹ کے ذریعہ اسٹے لگانے کی کارروائی کونہ صرف قابل تحسین بلکہ انسانیت پر مبنی لیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محموداسعد مدنی ،جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی ،سکریٹری نیاز احمد فاروقی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے تاریخی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ہلدوانی کے معاملے میں جس طرح جمعیۃ علماء کے اکابر نے بروقت فیصلہ لیا ،ہلدوانی پہنچ کرعلاقہ کا دورہ کیااورمتاثرین سے ملاقاتیں کیں، وہاں کے مظلومین کی آواز بن کر سینئر وکلاء کی نگرانی میں معاملہ کو لے کرسپریم کورٹ تک گئے اور انہیں انصاف دلانے میں ہر ممکن تعاون دلایا ، تنظیمی سطح پر یہ وہ کام ہے جس کا ثانی ملنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے وقتی ہی سہی لیکن اس جان لیوا سردی کے موسم میں وہاں کے باشندوں کے لئے بہت بڑی راحت ہے۔ مولانا نے بتایا کہ جمعیۃ علماء نے ہمیشہ محبت، امن ، سکون اور ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کے حق میں بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور امن کو نقصان پہنچانے والی فرقہ پرست طاقتیں اپنے طاقت کے زور پر سمجھتی ہوں گی کہ انہوں نے یہاں بسنے والے کے لوگوں کا گھر توڑ نے کی منشاء ظاہر کرکے کسی خاص طبقہ اور برادری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن جمعیۃ علماء اور ہمارے اکابرین کی یہ سوچ رہی ہے کہ اگر کوئی ایک گھر توڑا گیا تو وہ کسی فرد واحد کا نقصان بعد میں ملک اور انسانیت کا نقصان پہلے ہوا ہے۔ اس لئے کسی بھی تعمیر پر انہدامی کارروائی سے پہلے تمام اتھارٹیز، عزت مآب عدالتیں،حکومتی محکموں اور جو لیڈران، افسران اور دانشوران بھی ملک کی ترقی میں اپنا تعاون کا دعویٰ کرتے ہیں ، ہماری ان سے پہلی گزارش ہے کہ ملک میں کسی کو بھی اجاڑنے سے پہلے اس کو دوسری جگہ بسانے کا انتظام کیا جائے۔ مولانا نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم نے بھی کچھ عرصہ قبل کروڑوں شہریوں کو پکا گھر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، کم از کم انہیںکے وعدے کی لاج رکھتے ہوئے لوگوں کے بے گھر ہونے سے قبل ان کیلئے آشیانے کا انتظام کیا جائے۔ اس موقع پر مولانا عبد اللہ نے کہا کہ ہم کسی بھی طرح سے تجاوزات اور ناجائز قبضے کی پیروی یا حمایت نہیں کرتے لیکن جس طرح ہلدوانی میں پیرا ملٹری فورس اور پولیس لگا کر عرصہ دراز سے بسے ہوئے ہزاروں گھروں کو گراکر اپنے ہی ملک کے شہریوں کو بے گھر کرکے سڑک پر لانے کی پلاننگ کی گئی ، یہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ حالانکہ بعد میں سپریم کورٹ کے ذریعہ اس عمل کو انسانیت کے خلاف قرار دے کر روکنے کا حکم صادر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ انسان کی بنیادی ضرورتوں میں شامل گھر اور آشیانے کو بچانے کیلئے عدالتوں کا چکر لگانے پڑیں۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں ، سرکاری محکموںکے افسران اورملک اور عوام کی خدمت کا بلند بانگ دعویٰ کرنے والے تمام ملازمین اور کارکنان خواہ وہ کسی بھی عہدے پرہوں جب تک اقتدار اور پاور میں ہوںہر موقع پر انسانیت ، ہمدردی ، حسن اخلاق اور لوگوں کے جذبات و احساسات کا خیال رکھیں۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے سبق حاصل کرتے ہوئے لوگوں کے کام آئیں، تعمیری ذہن بنائیں،غریبوں، مظلوموں کی بددعائیں لینے سے بچیں، ترقیاتی کاموں کے سبب انتہائی مجبوری کے درجہ میں اگر کہیں کوئی انہدامی کارروائی کرنی ہی پڑ جائے تو انسانیت اور ہمدردی کی بنیاد پر پہلے لوگوں کو دوسری جگہ فراہم کرائیں۔ جب ہم سب مل کر تعمیری ذہن کے ساتھ ملک اور یہاں بسنے والے تمام شہریوں کے حق میں سوچیں گے تو وہ دن دور نہیں جب صحیح معنوں میں ہمارا ملک امن اور گہوارہ اور ترقی کے معاملے میں دنیا میں مزید دستیابیاں حاصل کرتے ہوئے نمایاں نظر آئے گا۔ ہندوستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا گہوارہ ہے۔ سبھی مذاہب کے لوگ ہربھرے تناور درخت کی شاخیں ہیںکچھ شاخوں کو کمزور کرنے بعد درخت بھی ہرا بھرا نہیں کہلائے گا۔ آپس میں میل محبت ، بھائی چارہ ہی ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائے گا ۔ایک طبقہ پر آنے والی مصیبتوں پر خوش ہونے بجائے اس کی ہمدردی اور تعاون میں پیش پیش ہونا چاہئے یہی انسانیت کا تقاضہ ہے اور اسی میں ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔اتحاد ویکجہتی سے ملک کا مستقبل روشن ہوگااور تفرقہ بازی سے ملک تاریکی کی غار میں چلاجائے گا۔ یہ بات ہر محب وطن کو سوچنا اور ملک کیلئے کام کرناضروری ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    مارچ 11, 2026
    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    مارچ 11, 2026
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist