سید پرویز قیصر
کونٹن ڈی کوک ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں 12000 رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچوریں میں اپنی115رن کی اننگ کے دوران ایسا کیا۔ وہ68 منٹ میں49 بالوں پر چھ چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے یہ رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ جنوبی افریقہ نے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
کونٹن دی کوک نے2011 سے اب تک جو430 ٹونٹی ٹونٹی میچ میں کھیلے ہیں انکی416 اننگوں میں31.46 کی اوسط اور139.10 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ آٹھ سنچریوں اور81 نصف سنچریوں کی مدد سے12113 رن بنائے ہیں۔ وہ29 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اوران کا سب سے زیادہ اسکور آو ٹ ہوئے بغیر140 رن ہے جو انہوں نے لکھنو سپر جائنٹس کی جانب سے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف نوی ممبئی میں18 مئی2022 کو بنایا تھا۔اس میچ میں انکی ٹیم صرف دو رن سے جیتی تھی۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل کے پاس ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2005 اور2022 کے درمیان جو463 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی 455 اننگوں میں36.22 کی اوسط اور 144.75 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ22 سنچریوں اور88 نصف سنچریوں کی مدد سے14562 رن بنائے ہیں۔ وہ30 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ہے اور ان کا سب سے زیادہ آوٹ ہوئے بغیر175 رن ہے جو انہوں نے رائل چلنجرس بنگلور کی جانب سے پونہ واریرس کے خلاف بنگلور میں 23 اپریل 2013 کو102 منٹ میں66 بالوں پر13 چوکوں اور17 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ یہ اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔ کریس گیل نے1132چوکے اور1056 چھکے مارے ہیں ْ جو اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیں۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کیرون پولارڈ نے 2006 سے ابھی تک جو735 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی652 اننگوں میں 31.62کی اوسط اور 150.96کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور67 نصف سنچریوں کی مدد سے14482 رن بنائے تھے۔ وہ30 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور104 رن ہے جو انہوں نے سینٹ لوسیا اسٹارس کی جانب سے بارباڈوس ٹری ڈینٹس کے خلاف گروس آئسلیٹ میں17 اگست2018 کو54 بالوں پر چھ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم38 رن سے جیتی تھی۔
انگلینڈ کے ایلیکس ہیلس ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔دائیں ہاتھ کے اس افتتاحی بلے باز نے ,2009 سے اب تک جو528 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی523 اننگوں میں29.91 کی اوسط اور144.51 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سات سنچریوں اور 92 نصف سنچریوں کی مدد سے 14449 رن بنائے ہیں۔46 مرتبہ وہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر119 رن ہے جو انہوں نے جمائیکا تہلاواس کی جانب سے سینٹ لوسیا کنگس کے خلاف پرودٹنس میں17 ستمبر2023 کو95 منٹ میں57 بالوں پر12 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم122 رن سے جیتی تھی۔
اس فہرست میں چوتھا مقام آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ وارنت کے پاس ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2007 سے اب تک جو432 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی431 اننگوں میں37.11 کی اوسط اور140.64 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دس سنچریوں اور115 نصف سنچریوں کی مدد سے14028 رن بنائے ہیں۔ وہ27 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر 135 رن ہے جو انہوں نے نیو ساوتھ ویلز کی جانب سے چنئی سپر کنگس کے خلاف چنئی میں 4اکتوبر2011 کو 69 بالوں پر گیارہ چوکوں اور ااٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا اور اپنی ٹیم کو46 رن کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔
جوس بٹلر نے2009 سے اب تک جو482 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی453 اننگوں میں35.52 کی اوسط اور146.48 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ آٹھ سنچریوں اور نصف سنچروں کی مدد سے13677 رن بنائے ہیں۔ وہ 28 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور124 رن ہے جو انہوں نے راجستھان رائلز کی جانب سے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف دہلی میں2 مئی 2021 کو 95 منٹ میں 64 بالوں پر گیارہ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا اور اپنی ٹیم کو55 رن سے جیت دلائی تھی۔
شعیب ملک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے پاکستانی اور کل ملاکر چھٹے سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2005 سے اب تک جو557 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی515 اننگوں میں35.99 کی اوسط اور 127.24 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ83 نصف سنچریوں کی مدد سے13571 رن بنائے ہیں۔ وہ22مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر95 رن ہے جو انہوں نے سیالکوٹ اسٹالینس کی جانب سے پشاور پنٹھرس کے خلاف فیصل آباد میں11 مئی2015 کو49 بالوں پر چار چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو سات وکٹ سے جیت ملی تھی۔
ہندوستان کے وراٹ کوہلی (414 میچوں میں13543رن)، انگلینڈ کے جیمس وینس ( 470میچوں میں13102 رن)، ہندوستان کے روہت شرما ( 463میچوں میں12248 رن) اور جنوبی افریقہ کے فف ڈو پلیسس (431 میچوں میں12041 رن) نے بھی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں بارہ ہزار رسے زیادہ رن بنائے ہیں۔












