سید پرویز قیصر
پہلا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جنوبی افریقہ میں2007 میں کھیلا گیاتھا۔ 11 سے24 ستمبرتک ہونے والے اس عالمی کپ میں بارہ ٹیموں نے شرکت کہ تھی۔ ان بارہ ٹیموں کو چارگروپوں میں نقسیم کیا گیا تھا۔ گروپ اے میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو رکھا گیا تھا جبکہ گروپ بی آسڑیلیا، انگلینٖڈ اور زمبابوے پت مشتمل تھا جبکہ گروپ سی میں سری لنکا، نیوزی لینٖڈ اور کینیا کو جگہ ملی تھی۔گروپ ڈی میں ہندوستان، پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی تیمیں تھی۔
ہر گروپ سے پہلی دو پوزیشن حاصل کر نے والی ٹیمیں سپر آٹھ میں داخلہ ھاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ان آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گروپ ایف میں پاکستان، آسڑیلیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو جگہ ملی تھی جبکہ گروپ ای میں ہندوستان، نیوزی لینٖڈ، جنوبی اٖفریقہ اور انھلانگلینڈ کو رکھا گیا تھا۔ان دونوں گروپوں میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار بنیں۔
کیپ ٹاون میں22 ستمبر2007 کو ہوئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ اس سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر143 رن بنائے تھے۔ روس ٹیلر سب سے زیادہ رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انہوں نے31 منٹ میں23 بالوں پردو چوکوں اوراتنے ہی چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر37رن بنائے تھے۔ عمر گل نے چار اوور میں 15 رن دیکر تین کھلاڑیوں کیا تھا۔ پاکستان نے18.5 اوور میں چار وکٹ پر رن بناکر میچ جیتا تھا۔ عمران نذیز کے48 منٹ میں41 بالوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے بنائے گئے59 رن کی بدولت پاکستان کی یہ جیت ممکن ہوسکی۔ عمر گل کو مین آف دی میچ ایوارڈ ملا۔
دوسر ا سیمی فائنل اسی دن ڈربن میں کھیلا گیا تھا جس میں ہندوستان نے آسڑیلیا کو15 رن سے شکست دی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 188 رن بنائے تھے۔ یوراج سنگھ نے سب سے زیادہ70 رن بنائے تھے، 38منٹ میں30 بالوں پرپانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے۔آسڑیلیا نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 173 رن ہی بنائے جسکی بدولت اسے شکست ہوئی۔ متھیو ہیڈن نے61 منٹ میں47 بالوں پر چار چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 62 رن بنائے۔ یوراج سنگھ مین آٖ ف دی میچ منتخب ہوئے۔
جوہانسبرگ میں 24 ستمبر2007 کو ہوئے فائنل میچ میں ہندوستان نے ایک سنسنی خیر مقابلے کے بعد پاکستان کو پانچ رن سے شکست دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 157 رن بنائے تھے۔ گوتم گمبھیر76 منٹ میں54 بالوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے75 رن بنائے تھے جبکہ تیز بالر عمر گل نے چار اوور میں 28 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
پاکستان کے سبھی کھلاڑی19.3 اوور میں 152رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے ہندوستان نے پانچ رن سے فائنل جیت کر پہلے ٹونٹی ٹونٹی عالمی چیمپئین ہوئے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے 51 منٹ میں 38 بالوں پر چار چھکوں کی مدد سے43 رن بنائے تھے۔ عرفان پٹھان نے چار اوور میں 16 رن دیکر تین اور ردر پرتاپ سنگھ نے چار اوور میں 26 رن دیکرتین ہی وکٹ حاصل کئے۔ عرفان پٹھان کو میں آف دی میچ ایوارڈ ملا جبکہ شاہد آٖفریدی کو مین آٖف دی سریز منتخب ہوئے۔ فیصل فیچرس












