سید پرویز قیصر
لاہور میں آسڑیلیا کے خلاف کھیلے گئے تین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے 111 رن سے کامیابی حاصل کی جو اس کی آسڑیلیا کے خلاف اس قسم کے کرکٹ میں سب سے بڑی اور کل ملاکر تیسری سب سے بڑی جیت تھی۔ اس میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان کو اس سریز میں3-0 سے جیتی۔
پاکستان نے آخری ٹونٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر 207رن بنائے تھے جو اسکا آسڑیلیا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی16.5 اوور میں 96 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جس کی وجہ سے اسے111 رن سے رن سے شکست ہوئی۔ایڈم زمپا زخمی ہونے کی وجہ سے بلے بازی کرنے نہیں آئے تھے۔
پاکستان کی ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں رنوں کے حساب سے سب سے بڑی جیت155 رن کی ہے جو اس نے ہانگ کانگ کے خلاف شارجہ میں2 ستمبر 2022کو ایشیا کپ کے میچ میں حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ
20 اوور میں دو وکٹ پر193 رن بنانے کے بعد ہانگ کانگ کو10.4 اوور میں38 رن پر آوٹ کردیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں یکم اپریل2018 کو ہوئے میچ میںپاکستان نے143 رن سے کامیابی حاصل کی تھی جو پاکستان میں اسکی رنوں کے حساب سے سب سے بڑی اور کل ملاکر دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر203 رن بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی13.4 اوور میں60 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جس کی وجہ سے اسے اس میچ میں143 رن سے ہار ہوئی تھی،
پاکستان نے ابھی تک ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میںچار مرتبہ سو رن سے بڑی کامیابیاں اپنے مام کی ہے۔ اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں30 دسمبر2010 کو103 رن سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ کراچی میں بنگلہ دیش کے خلاف20 اپریل 2008 کو2008 رن سے جیت حاصل کی تھی۔
آسڑیلیا کے خلاف پاکستان کی اس سے پہلے رنوں کے حساب سے سب سے بڑی کامیابی90 رن کی تھی جو اس نے سریز کے دوسرے میچ میں حاصل کی تھی۔31 جنوری 2026 کو ہوئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 198 رن بنانے کے بعد آسڑیلیا کو15.4 اوور میں108 رن پر سمیٹ دیا تھا۔
پاکستان کے خلاف تیسرے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں آسڑیلیا کی 111 رن کی شکست اس قسم کے کرکٹ میں اسکی رنوں کے حساب سے سب سے بڑی شکست تھی۔اس سے پہلے آسڑیلیا کی رنوں کے حساب سے سب سے بڑی شکست پورے سو رن کی تھی جو اسے انگلینڈ کے خلاف ساوتھمپٹن میں13 جون 2005 کو ملی تھی۔ تاریخ کے اس دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر179 رن بنائے تھے جس کے جواب میں آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی14.3 اوور میں79 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔












