• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

’’کثیر لسانی ہندوستان میں اردو زبان و تہذیب‘‘کے عنوان سے سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح آج

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 6, 2026
0 0
A A
’’کثیر لسانی ہندوستان میں اردو زبان و تہذیب‘‘کے  عنوان سے سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح آج
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج :قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ذریعے 06تا08فروری2026 کو ’’کثیر لسانی ہندوستان میں اردو زبان و تہذیب‘‘کے عنوان سے منعقد ہونے والی سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس کے سلسلے میں آج قومی اردو کونسل کے صدر دفتر ( فروغ اردو بھون ، ایف سی- 33؍9 ، انسٹی ٹیوشنل ایریا، جسولہ، نئی دہلی۔ 110025) میں ایک پریس میٹ کا انعقاد کیا گیا۔صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے عالمی اردو کانفرنس کی تفصیلات پر اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ کونسل کی جانب سے ماضی میں بھی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے، ایک وقفے کے بعد گزشتہ برس ’’وکست بھارت کا وژن ،اردو زبان کا مشن ‘‘ کے عنوان سے انڈیا انٹر نیشنل سینٹر، نئی دہلی میں اس اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسے اردو حلقے کی طرف سے خوب پزیرائی ملی۔اس سال کی عالمی کانفرنس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اپنے موضوع ’’کثیر لسانی ہندوستان میں اردو زبان و تہذیب‘‘کے اعتبار سے منفرد بھی۔ اس کے ذریعے ہمیں قومی تعلیمی پالیسی 2020کیتناظر میں کثیر لسانی ہندوستان کی صورتِ حال کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی اور ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں دیگر زبانوں کے ساتھ اردو زبان کی خدمات سے واقف ہونے کا بھی موقع ملے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ تین دنوں تک چلنے والی اس کانفرنس میں افتتاحی اور تکنیکی سیشنز کے علاوہ مختلف ثقافتی تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ تکنیکی سیشنز میں جہاں مختلف موضوعات پر دانشوران اپنے خیالات کا اظہار کریں گے وہیں مشاعرہ، شامِ غزل اور ہیومرباز جیسے ثقافتی پروگرام سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ عالمی اردو کانفرنس کے انعقاد کا ایک مقصد قومی اور بین الاقوامی سطح پر اردو زبان و تہذیب کی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔ ایک اشتہار کے ذریعے نوجوان مقالہ نگاروں کو مختلف ذیلی عناوین کے تحت مقالہ لکھنے کی دعوت دی گئی تھی جس میں سے تین مقالے کانفرنس کے معیار و مزاج کے مطابق قرار پائے ہیں۔ ان تینوں نوجوان قلم کاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ اس کانفرنس میں شرکا کو مدعو کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ ہندوستان کے تمام علاقوں کی نمائندگی ہو سکے۔ اسی طرح بزرگ ادیبوں اور دانشوروں کے ساتھ خواتین اور نئی نسل کے قلم کاروں کو بھی موقع مل سکے۔ اس کانفرنس میں ہندوستان کے علاوہ یوکے، سویڈن، فرانس، موریشس، جاپان، مصر اور قطر جیسے ممالک سے قریب 90دانشوران شرکت کر رہے ہیں۔ عالمی اردو کانفرنس 2026 سے متعلق اس پریس میٹ میں اردو، ہندی اور انگریزی کے مختلف اخبارات و میڈیا چینل (یو این آئی، بی بی سی اردو، منصف ٹی وی، نیوز 18،بھارت ایکسپریس، ایشیا ٹائمز، روزنامہ انقلاب، راشٹریہ سہارا، ہندوستان سماچار، میرا وطن، اخبارِ مشرق، وائس آف امریکہ، ہمارا سماج، ہندی نیوز، سائبان ، سچ کی آواز وغیرہ) سے صحافی، اخباری نمائندے اور مدیران موجود رہے۔ اس موقعے پر ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے عالمی اردو کانفرنس سے متعلق صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیے اور کہا کہ یہ کانفرنس کثیر لسانی ہندوستان میں اردو زبان و تہذیب کی نمائندگی کو یقینی بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور اردو زبان میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist