• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, فروری 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مسٹر مودی نے خود سکھوں کی توہین کی ہے:کانگریس صدر

وزیراعظم کے عہدے پر فائز شخص حوصلہ ٹوٹنے پر نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے: کھڑگے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 7, 2026
0 0
A A
مسٹر مودی نے خود سکھوں کی توہین کی ہے:کانگریس صدر
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہِ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عہدے پر فائز شخص اگر نازیبا الفاظ اور جھوٹ بولنے لگے تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ وہ کسی مایوسی کا شکار ہے، جس کے باعث اس کا حوصلہ ٹوٹ چکا ہے۔مسٹر کھڑگے نے جمعہ کے روز ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطبۂ پرشکریہ کی تحریک پر جمعرات کے روز 97 منٹ کی تقریر کی، جس میں وہ مسلسل جھوٹ ہی بولتے رہے۔ جب ہم نے خطبے پر اپنی باتیں رکھیں تو وزیر اعظم نے ان کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ وہ صرف 100 سال، 75 سال اور 50 سال کی باتیں ہی کرتے رہے۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ مسٹر مودی کے پاس ہمارے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔کانگریس کے صدر نے کہا کہ مسٹر مودی کانگریس پر سکھوں کی توہین کا الزام لگا رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے خود سکھوں کی توہین کی ہے۔ مسٹر مودی نے خود سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی توہین کی تھی۔ درحقیقت سکھوں کی توہین تو وزیر اعظم نے ہی کی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہم نے سکھوں کی توہین کی، یعنی ایوان کے باہر دو افراد کی گفتگو کو سکھوں کی توہین قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سکھوں کا بہت احترام کرتی ہے، کانگریس حکومت میں ڈاکٹر منموہن سنگھ وزیر خزانہ اور وزیر اعظم بنے تھے، لیکن مسٹر مودی نہ سکھوں کا احترام کرتے ہیں، نہ دلتوں کا اور نہ ہی آدیواسیوں کا۔مسٹر کھڑگے نے کہا کہ یہ باتیں ظاہر کرتی ہیں کہ مسٹر مودی کا حوصلہ ٹوٹ چکا ہے اور ان کی چمک ماند پڑ گئی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے گالیاں دی جاتی ہیں، دو کلو گالیاں، ایک کنٹل گالیاں، تو کیا گالیوں کو تولا جاتا ہے؟ انہوں نے مجھے تو بہت گالیاں دی ہیں اور اپنے بارے میں کہتے ہیں کہ مجھے دو دو کلو، ایک ایک کنٹل گالیاں دی جاتی ہیں، تو یہ کیا ہے؟ وزیر اعظم کے عہدے پر بیٹھا شخص اگر جمہوریت اور ملک کے لیے نازیبا الفاظ کہے تو یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔انہوں نے لوک سبھا میں سابق فوجی سربراہ نروَنے کی کتاب کے اقتباسات پڑھنے کی اجازت نہ دینے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ کتاب ابھی شائع ہی نہیں ہوئی ہے۔ جب نروَنے جی کی کتاب ہمیں مل گئی تو اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو کیسے نہیں ملی؟ وہ پارلیمنٹ میں کہہ رہے ہیں کہ کتاب ابھی شائع ہی نہیں ہوئی۔ امت شاہ ہوں یا راج ناتھ سنگھ، سب نے بار بار کتاب نہ ہونے کی بات کی، لیکن حقیقت میں کتاب موجود ہے۔ جب راہل گاندھی نے نروَنے جی کی کتاب کے بارے میں پارلیمنٹ میں بات کی تو جانے کیوں پورے حکمراں فریق کو برا لگا۔ میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے سچ سنیں، پھر جواب دیں۔ سچائی یہی ہے کہ مسٹر مودی کے پاس ہمارے سوالوں کا جواب دینے کی طاقت ہی نہیں ہے۔کانگریس صدر نے کہا کہ مسٹر مودی کے ذہن میں صرف ایک ہی بات رہتی ہے کہ دوسروں کو کیسے نیچا دکھایا جائے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    فروری 25, 2026
    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    فروری 25, 2026
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist