• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ 2026کے پہلے دن تین میچ ہونگے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 7, 2026
0 0
A A
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ 2026کے پہلے دن تین میچ ہونگے
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
دسویں ٹونٹی تونٹی عالمی کپ کی شروعات ہفتہ (7 فروری) سے ہوگی اور ٹورنامنٹ کے پہلے دن تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا پہلا میچ کولمبو کے سنہالیز اسپوڑٹس کلب میدان میں نیدر لینڈس کے خلاف ہوگا جبکہ مشترکہ میزبان ہندوستان امریکہ کے خلاف ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ دوسرا ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کولکاتہ ایڈن گارڈنس میں کھیلا جائے گا۔ اسکاٹ لینڈ کو بنگلہ دیش کی جگہ اس عالمی کپ میں کھیلنے کا موقع ملا ہے جس نے ہندوستان میں اپنے میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
پاکستان اور نیدرلینڈس کے درمیان ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں جو دو میچ کھیلے گئے ہیں وہ د ونوں ٹونٹی تونٹی عالمی کپ میں ہی کھیلے گئے ہیں۔9 جون2009 کو لارڈز میں ہوئے عالمی کپ کے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈس کو82 رن سے شکست دی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 175 رن بناے تھے جس کے جواب میں نیدر لیندس کے سبھی کھلاڑی 17.3 اوور میں93 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ دونوں ٹیموں کا دوسرا مقابلہ پرتھ میں30 اکتوبر2022 کو جب دونو ں کا مقابلہ دوسری مرتبہ ہوا تھا تو پاکستان نے چھ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں نیدرلینڈس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر 91 رن بنائے تھے۔ پاکستان نے13.5 اوور میں چار وکٹ پر 95 رن بناکر میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔
ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ابھی تک جو ایک ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوا ہے وہ ٹونٹی تونٹی عالمی کپ میں ہی ہوا تھا۔ ہوبرٹ میں17 اکتوبر2022 کو ہوئے اس میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 160 رن بنائے تھے۔ ویسٹ نڈیز کے سبھی کھلاڑی 18.3 اوور میں118 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جس کی وجہ سے اسے42 رن سے شکست ہوئی تھی۔ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ایسا کافی کم ہوا ہے جب ٹسٹ کا ورجہ رکھنے والی ٹیم کو ایسوسی ایٹ ٹیم نے شکست دی ہے۔
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ابھی تک جو ایک ٹونٹی تونٹی بین الاقوامی میچ کھیلا گیا ہے وہ ٹونٹی تونٹی عالمی کپ میں کھیلا گیا تھا۔ نیویارک میں12 جون2024 کو ہوئے اس میچ میں امریکہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 110 رن بنائے تھے۔ ہندوستان نے18.2 اوور میں تین وکٹ پر 111 رن بناکر میچ دس بالیں رہتے سات وکٹ سے جیتا تھا۔
دسواں ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں جو 8 مارچ 2026 تک جاری رہے گا، 20 ٹیمیں شرکت کرارہی ہیں۔ ان20 ٹیموں کو چار گروپوں میں رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں ہندوستان، پاکستان، نیدر لینڈس، امریکہ اور نامیبیا کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی آسڑیلیا، آئیر لینڈ، عمان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل ہے۔ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ، اٹلی،اسکاٹ لینڈ اور نیپال کو جگہ ملی ہے۔ گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، افغانستان، کنیڈا، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات ہیں۔ گروپ میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ٹیمیں سپر آٹھ میں کھیلنے کی حقدار بنیں گی۔ سپر آٹھ میں ٹیموں کو دو گروپ میں تقسے کیا جائے گا اور پہلی دو پوریشن حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنل میں کھیلنے کی حقدار بنیں گی۔ سیمی فائنل کی فاتح 8 مارچ 2026 کو نریندرا مودی اسٹیڈیم ، احمد آؓباد میں کھیلیں گی۔ اگر پاکستان کی ٹیم فائنل میں داخل ہویی ہے تو فائنل میچ کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس عالمی کپ میں کل55 میچ سری لنکا کے تین اور ہندوستان کے پانچ اسٹیڈیموں میں ہونگے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    مارچ 5, 2026
    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    مارچ 5, 2026
    فٹ بال ایشیا کپ 2027: سعودی عرب میں میزبانی کے مقامات کا اعلان

    فٹ بال ایشیا کپ 2027: سعودی عرب میں میزبانی کے مقامات کا اعلان

    مارچ 5, 2026
    آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

    آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

    مارچ 5, 2026
    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    مارچ 5, 2026
    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    مارچ 5, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist