ممبئی، (یواین آئی) ٹیسٹ اور ٹی20 سے ریٹائر ہو چکے سابق کپتان روہت شرما اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی مرکزی معاہدہ فہرست میں اے پلس سے بی زمرے میں منتقل ہو گئے ہیں۔ اس بار کسی بھی کھلاڑی کو اے پلس زمرے میں شامل نہیں کیا گیا۔ٹیسٹ کپتان شبھمن گل، تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کو مرکزی معاہدے کے اے زمرے میں رکھا گیا ہے، جبکہ ٹی20 کپتان سوریہ کمار یادو بی زمرے میں شامل ہیں۔بی سی سی آئی نے سال 2025-26 کے لیے مرکزی معاہدہ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست کی منظوری دی ہے جس میں مجموعی طور پر 30 مرد کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔مرد کھلاڑیوں کی مرکزی معاہدہ فہرستاے زمرہ: شبھمن گل، جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجا۔بی زمرہ: روہت شرما، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، واشنگٹن سندر، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا، محمد سراج، رشبھ پنت، کلدیپ یادو، یشسوی جیسوال، شریس ایئر۔سی زمرہ: اکشر پٹیل، تلک ورما، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، سنجو سیمسن، ارشدیپ سنگھ، پرسیدھ کرشنا، آکاش دیپ، دھرو جوریل، ہرشیت رانا، ورن چکرورتی، نتیش کمار ریڈی، ابھیشیک شرما، سائی سدرشن، روی بشنوئی، رتوراج گائیکواڑ۔












