• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام قومی یک جہتی و سدبھاؤنا پروگرام منعقد

ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ بکھرے دلوں کو جوڑنا سب سے بڑی عبادت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 10, 2026
0 0
A A
جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام قومی یک جہتی و سدبھاؤنا پروگرام منعقد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہماراسماج:جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے قومی یک جہتی و سدبھاؤنا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں باہمی اتحاد و محبت ایک زندہ اورمضبوط حقیقت ہے جسے کچھ طاقتیں مٹانی چاہتی ہیں، لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند نے یہ باتیں 8 فروری کو علاقہ بانس گاؤں پورینی میں جمعیۃ علماء (علاقہ بانس گاؤں پورینی) کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان قومی یک جہتی و سدبھاؤنا پروگرام میں کہیں، جس میں علمائے کرام، سماجی قائدین، عوامی نمائندگان اور وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انھوں نے پنجاب میں حالیہ سیلابی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب مختلف علاقے شدید قدرتی آفات سے متاثر ہوئے تو جمعیۃعلماء ہند نے فوری طور پر وہاں متعدد راحتی کیمپ قائم کیے، جہاں مذہب، ذات اور قوم کی کسی تفریق کے بغیر متاثرین کی خدمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمپوں میں جس اخلاص اور ایثار کے جذبے کے ساتھ خدمات انجام دی گئیں، اس نے دلوں کو جوڑنے کا کام کیا اور عوام نے جمعیۃ کو محبت کے ساتھ ’’خدمت والی جماعت ‘‘کا لقب دیا۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے اکابرین نے ہمیشہ تقسیمِ وطن اور دو قومی نظریے کی مخالفت کی اور متحدہ قومیت، قومی اتحاد اور ملکی سالمیت کی کھل کر حمایت کی۔ انہوں نے مولانا ابوالکلام آزادؒ کا تاریخی قول نقل کرتے ہوئے کہا کہ ہندو مسلم اتحاد اس ملک کی روح ہے، اور اگر اس اتحاد سے دستبرداری اختیار کی جائے تو گویا ہندوستان کی روح سے دستبرداری ہوگی۔انھوں نے مشائخِ چشت کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانوں کے بکھرے ہوئے دلوں کو جوڑنا، نفرتوں کو محبت میں بدلنا اور برگشتہ روحوں کو ایک رشتۂ الفت میں پرونا سب سے بڑی عبادت ہے۔ یہی وہ پیغام ہے جسے ہمارے اکابرین نے صدیوں تک اس سرزمین پر عام کیا اور جس کی بدولت ہندوستان میں محبت، رواداری اور باہمی احترام کی روایت قائم رہی۔ازیں قبل ابتدائی خطاب میں مولانا معروف غازی پوری نے جمعیۃ علماء ہند کا تعارف کراتے ہوئے اس کی سنِ تاسیس، فکری اساس اور تاریخی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جمعیۃ نے آزادی سے لے کر آج تک ملک کی سالمیت اور قومی ہم آہنگی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔مولانا مہدی حسن عینی، کنوینر سدبھاؤنا منچ جمعیۃ علماء ہند نے کہا کہ موجودہ حالات میں نفرت کا خاتمہ سب سے بڑا سماجی فریضہ ہے، جس کے لیے مکالمہ، نکڑ سبھائیں اور باہمی روابط انتہائی مؤثر ذریعہ ہیں۔مفتی محفوظ الرحمن صاحب قاسمی نے قرآنِ مجید کی روشنی میں امن و اتحاد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔مولانا محمد جمال قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بارہ بنکی نے سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا کہ اسلام کی بنیاد ہی امن، مفاہمت اور معاہدات پر ہے۔صدرِ اجلاس مفتی محمد صہیب قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں جمعیۃ علماء علاقہ بانس گاؤں پورینی کی دینی، سماجی اور فلاحی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کارکنان کے اخلاص کی ستائش کی۔چندر شیکھر آزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام انسان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور سماج میں نفرت کی اصل جڑ سیاست ہے، جو ووٹ کی خاطر انسانوں کو آپس میں لڑاتی ہے۔ایڈوکیٹ بالک رام سروج نے کہا کہ آزادی کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ علماء نے ملک کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں پیش کیں اور باہمی بھائی چارے ہی قومی استحکام کی بنیاد ہے۔آخر میں جمعیۃ علماء وسط زون کے صدر مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی نے امن و امان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے سماجی رواداری کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔مولانا حسان قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ مفتی ظفر صاحب کی دعا پر یہ بابرکت مجلس اختتام پذیر ہوئی۔اجلاس کی نظامت مولانا ارشد نے خوش اسلوبی سے انجام دی۔اس موقع پرمولانا شعیب قاسمی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند، مولانا ذبیح اللہ قاسمی، مولانا نور احمد ندوی، مولانا تاج محمد قاسمی، مولانا سعید مظاہری، مولانا علیم الدین، مولانا عمار، حافظ برکت اللہ، حاجی رئیس، مولانا سلیم، مولانا خالد، مولانا سہیل، مولانا ارشد رئیس، مولانا آصف ندوی، حافظ توقیر، پردھان جنید، بھائی ذکی اللہ اور پولیس محکمہ کے افسران بطورِ خاص موجود رہے۔پروگرام کا آغاز قاری عبدالمتین کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مولوی طٰہٰ ندوی نے نعتِ رسول ﷺ پیش کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    امریکی سفیر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پرعرب اور اسلامی دنیا کا شدید احتجاج

    امریکی سفیر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پرعرب اور اسلامی دنیا کا شدید احتجاج

    فروری 23, 2026
    فیفا کی غزہ کے لیے حمایت بین الاقوامی فیڈریشن سے ہم آہنگی میں ہے: آئی او سی

    فیفا کی غزہ کے لیے حمایت بین الاقوامی فیڈریشن سے ہم آہنگی میں ہے: آئی او سی

    فروری 23, 2026
    حزب اللہ میزائل قوت کی بحالی میں مصروف ہے: اسرائیلی سکیورٹی خدشات

    حزب اللہ میزائل قوت کی بحالی میں مصروف ہے: اسرائیلی سکیورٹی خدشات

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    امریکی سفیر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پرعرب اور اسلامی دنیا کا شدید احتجاج

    امریکی سفیر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پرعرب اور اسلامی دنیا کا شدید احتجاج

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist