• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

روایت و جدیدیت کے تعلق کو نئے انداز سے سمجھنے کی ضرورت

مانو میں جدید فارسی ادب پر بین الاقوامی سمینار سے پروفیسر سید عین الحسن کا خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 10, 2026
0 0
A A
روایت و جدیدیت کے تعلق کو نئے انداز سے سمجھنے کی ضرورت
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد ،پریس ریلیز،ہماراسماج: فارسی میں عصری ادب کے محرک مختلف سیاسی تحریکیں، معاہدے اور عہدنامے ہیں۔ جدید فارسی ادب کے آغاز ، ارتقاءو تشکیل میں مرد و زن دونوں کا برابر حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کیا۔ وہ آج شعبۂ فارسی و مطالعاتِ وسط ایشیائ، مانو اور قونصل خانہ جمہوریہ اسلامی ایران، حیدرآباد کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی سمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سمینار کا عنوان ”روندھا و ابعاد ادبیات جدید فارسی“ ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن نے کہا کہ فارسی کے عصری ادب میں مرد و خواتین کی مساوی حصہ داری ہے ۔ اس حوالے سے بطور خاص پروین اعتصامی اور فروغ فروخداد جیسے شعراءنمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔ یہ انہی کی احتجاجی آواز کا نتیجہ ہے کہ آج ایران میں نہ صرف ادب بلکہ ہر شعبۂ حیات میں مرد و زن برابر شریک ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے پہلے کلاسیکی شاعروں، فردوسی، طوسی، نظامی گنجومی، رودکی سمرقندی، جامی، حافظ، شیرازی کا ذکر کیا اور کہا کہ ہندوستان میں امیر خسرو کلاسیکی ادب کا اہم ستون ہیں۔ اور ان کے اثرات بعد کے ادوار میں بھی نظر آتے ہیں۔افتتاحی اجلاس میں آقائی حمید احمدیہ، قونصل جنرل، جمہوریہ اسلامی ایران متعینہ حیدرآباد نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فارسی ادب کا شمار دنیا کے ان چند ادبی میراث میں ہوتا ہے جو آج بھی پوری آب و تاب اور تخلیقی تازگی کے ساتھ جاری ہے۔ ان کے مطابق فارسی صرف ایک قومی سرمایہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی اور بین الاذہانی ورثہ ہے۔ یہ وہ زبان ہے جس نے صدیوں تک ایران، ہندوستان، وسط ایشیاءاور اسلامی دنیا کے وسیع و عریض خطوں میں علم و عرفان، شاعری، تاریخ اور تہذیبی شعور کو پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید فارسی ادب کے تعلق سے بعض لوگ اسے فکر و خیال سے پرے سمجھتے ہیں لیکن یہ روایت سے منقطع نہیں ہے۔ یہ دراصل روایت کی تخلیق ، توسیع اور عصر حاضر کے تناظر میں فکر کی نئی تعبیر ہے۔ اگر فردوسی، سعدی اور حافظ اس تہذیبی عمارت کے قدیم ستون ہیں تو نیما، فروغ، شاملو، صادق ہدایت اور گلشیری وہ روشن دریچے ہیں جو آج کی دنیا سے ہم آہنگ ہیں۔افتتاحی اجلاس کو مخاطب کرنے والوں میں آقائی قھرمان سلیمان بھی شامل ہیں۔ جو پرشین ریسرچ سنٹر، نئی دہلی کے ڈائرکٹر ہیں۔ انہوں نے اپناکلیدی خطبہ آن لائن پیش کیا۔ جبکہ پروفیسر انور خیری ، ساتاد دانشگاہ کابل اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار ، مانو نے بحیثیت مہمانانِ اعزازی شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر افتخار احمد، صدر شعبۂ فارسی و مطالعاتِ وسط ایشیاءو ڈائرکٹر سمینار نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر سید عصمت جہاں، اسوسیئٹ پروفیسر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ پروفیسر عزیز بانو نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔9 اور10 فروری کو منعقد ہو رہے اس بین الاقوامی سمینار میں مختلف ملکوں سے تقریباً 60 مقالے پیش کیے جائیں گے۔افتتاحی اجلاس میں پروفیسر صادق حسین، صدر شعبۂ فارسی، پٹنہ یونیورسٹی کی مرتبہ کتاب ”ریاض الحروف از میر وزیر علی (عبرتی عظیم آبادی)“ کی رسم اجراءپروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر مانو کے ہاتھوں عمل میں اائی۔ اس موقع پر اساتذہ، مہمانان اور طالب علموں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist