• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اردو صحافت چمک دمک کے بجائے قومی شعور کی بیداری کا ائینہ دار ہے: لئیق رضوی

شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام ’’اردو صحافت: چیلنجز اور امکانات‘‘ کے عنوان سے توسیعی خطبے کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 11, 2026
0 0
A A
اردو صحافت چمک دمک کے بجائے قومی شعور کی بیداری کا ائینہ دار ہے: لئیق رضوی
Share on FacebookShare on Twitter

ارریہ، ( مشتاق احمد صدیقی ) اردو صحافت محض خبروں کی ترسیل تک محدود نہیں، بلکہ قومی شعور کی بیداری میں مستحکم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اس کی تاریخ مولوی محمد باقر کی شہادت کے لہو سے روشن ہے۔ اردو چینل کی اسکرین پر مصنوعی چمک دمک بھلے ہی نہ ہو، لیکن اپنے مشمولات اور ادارتی رنگ و آہنگ کے نظریے سے یہ کسی سے بھی کم نہیں۔ اردو بلیٹین تیار کرتے وقت بنیادی طور پر اردو بولنے اور سمجھنے والوں کی ضرورت اور پسند پیشِ نظر رہتی ہے۔ عجلت کے چکر میں کچھ بھی اسکرین پر انڈیل دینے کی بدنام روِش، مین اسٹریم میڈیا کی بہ نسبت اردو میں بہت کم پائی جاتی ہے۔ خبرناموں کی طرح اردو چینل پر نشر ہونے والے مذاکرے بھی عمومی طور پر صحافتی اصول اور اخلاق کے ماتحت ہوتے ہیں۔ چیخ و پکار، ہنگامے اور دیگر ڈرامائی صورتوں کے بجائے یہاں بحث کا تناظر اور پیرایۂ اظہار سنجیدہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے زیرِ اہتمام شمیم حنفی سیمینار ہال میں ’’اردو صحافت: چیلنجز اور امکانات‘‘ کے عنوان سے منعقدہ توسیعی خطبے میں معروف صحافی لئیق رضوی نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطبے میں کہا کہ اردو صحافت کو بہت سی علمی دشواریوں اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ فعال اور وسیع اشاعت کے حامل اخبارات محدود رہ گئے ہیں۔ اردو اخبارات کو سرکولیشن کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔ اردو صحافت میں وسائل، تربیت اور تکنیکی مہارتوں کی کمی سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ معاشی بحران، قارئین کا بدلتا رجحان، تکنیکی پس ماندگی، تعلیمی و لسانی مسائل اور سماجی تأثر، اس کے بنیادی اسباب ہیں۔ لئیق رضوی نے اردو صحافت کے روشن امکانات کے حوالے سے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا اردو صحافت کے لئے سب سے بڑا میدان ہے۔ یوٹیوب، پوڈکاسٹ اور ای میگزین نئی نسل تک رسائی دے سکتے ہیں۔ ڈیٹا جرنلزم میں بھی اردو صحافت کے امکانات وسیع ہیں۔ صدر شعبۂ اردو پروفیسر کوثر مظہری نے اپنے خطبۂ صدارت میں مہمان مقرر کو ہدیۂ تبریک و تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطبہ محض معلومات کا مجموعہ ہی نہیں، بلکہ پرخلوص درمندی اور تصنع سے پاک جذبات کا مظہر بھی تھا۔ انھوں نے کہا کہ لئیق رضوی کے خطبے سے یہ بصیرت بھی ملی کہ اخبار صرف خبر کی ترسیل کا ذریعہ ہی نہیں، بلکہ تہذیبی، سیاسی، معاشرتی اور ادبی شعور وآگہی کا سرچشمہ بھی ہے۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اردو صحافت کو زندہ رکھنے کے لیے تمام اردو والوں کا یہ فریضہ ہے کہ وہ لازماً اردو اخبارات کے خریدار بنیں۔ راشٹریہ سہارا کا بند ہوجانا اردو صحافت کے ایک روشن باب کا خاتمہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مہمان مقرر کا نہال پیشی سے استقبال کیا۔ اس توسیعی خطبے کے کنوینر پروفیسر سرورالہدیٰ نے مہمان مقرر کے تعارفی کلمات میں اردو کے صحافتی نظام کو ہمہ گیر تاریخی، قومی، تہذیبی اور تخلیقی سفر کا ایک ثروت مند ورثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادبی روایت سے صحافتی تاریخ کو منہا کردینا مناسب نہیں۔ اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مبشر نے کہا کہ لئیق رضوی کے لئے صحافت علم نہیں، بلکہ زندگی ہے۔ علم محض سوزِ دماغ کا عمل ہے، جب کہ زندگی سوزِ جگر چاہتی ہے۔ خطبے کا آغاز شعبے کے ریسرچ اسکالر عبدالرحمن عابد کی تلاوت سے ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر شہزاد انجم، پروفیسر احمد محفوظ، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر عمران احمد عندلیب، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر راحین شمع، ڈاکٹر مخمور صدری، ڈاکٹر شاداب تبسم، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر شاہنواز فیاض، ڈاکٹر خان رضوان، ڈاکٹر ثاقب فریدی اور ڈاکٹر راحت افزا کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالرز اور طلبا و طالبات موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    فروری 21, 2026
    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    فروری 21, 2026
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist