• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

تعلیم کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانا مستقبل کے لیے سب سے بڑی سرمایہ کاری

اولیوودیا گرلزاکیڈمی کی افتتاحی تقریب میں موٹیویشنل اسپیکر ،ماہر ین ،تعلیم کی شرکت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 13, 2026
0 0
A A
تعلیم کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانا مستقبل کے لیے سب سے بڑی سرمایہ کاری
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند ،سماج نیوز سروس: اولیوودیا گرلز اکیڈمی، نزد نیو ریلوے کراسنگ قاسم پورہ روڈ دیوبند کی افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میںآیا۔تقریب میں شہر اور اطراف کے معززین، تعلیمی شخصیات، سماجی کارکنان، سرپرستوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ادارے کی ایک طالبہ نے حاصل کی۔ اس کے بعد ایک طالبہ نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کر کے سامعین کے دلوں کو مسحور کردیا۔ بعد ازاں طالبات نے ثقافتی اور تعلیمی پروگرام پیش کیے، جن میں قومی و تعلیمی موضوعات پرنمائشی مظاہرے شامل تھے۔ حاضرین نے طالبات کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپور داد دی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف موٹیویشنل اسپیکر سمیر صدیقی تھے، جنہوں نے اپنے تفصیلی خطاب میں بچیوں کی تعلیم کی اہمیت اور ان کے روشن مستقبل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی پہلی وحی ’’اقرأ‘‘علم و شعور کا پیغام ہے اور اس پیغام کی عملی تفسیر ہمیں حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حیاتِ طیبہ میں ملتی ہے۔ انہوں نے حضرت خدیجہؓ کی شخصیت کو ایک کامیاب تاجرہ، مدبر خاتون اور بہترین مشیر کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی دولت، صلاحیت اور ذہانت کو دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کر دیا۔انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں، آئی اے ایس، آئی پی ایس، ڈاکٹر، پروفیسر اور دیگر باوقار عہدوں تک پہنچنے کا ہدف مقرر کریں، مگر اس کے ساتھ اپنے کردار، خاندانی ذمہ داریوں اور اخلاقی اقدار کو بھی مقدم رکھیں۔ انہوںنے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ اور بااعتماد خاتون معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور گھر کے ماحول کو سکون، محبت اور حکمت سے بھر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک باہمت اور مثبت سوچ رکھنے والی خاتون مشکل حالات میں بھی خاندان کے لیے سہارا ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے موجودہ معاشرتی رجحانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شادی کو محض معاشی معیار سے وابستہ کرنے کے بجائے باہمی تعاون اور مشترکہ جدوجہد کو ترجیح دینی چاہیے۔سمیر صدیقی نے دعا کی کہ یہ ادارہ نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرے بلکہ بچیوں کو باکردار، باصلاحیت اور ذمہ دار شہری بنانے میں بھی نمایاں کردار ادا کرے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اسکول سے فارغ ہونے والی طالبات مستقبل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دیں گی۔معروف اسلامک اسکالر مولانا احمد سراج نے اپنے خطاب میں لڑکیوں کی صحیح پرورش اور اخلاقی تعلیم کی اہمیت کو خوبصورتی سے اجاگر کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیٹیوں کی تعلیم ایک مضبوط اور صالح معاشرے کی بنیاد ہے۔ماہر تعلیم ڈاکٹر سعود الحسن نے وضاحت کی کہ کس طرح ICSE کا نصاب معیار اور جامع ترقی میں الگ ہے۔انہوں نے مضبوط تعلیمی بنیادوں اور عالمی قابلیت کی تعمیر میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔الامین مشن کے نائب صدر حسیب عالم نے الامین مشن کے وژن اور مشن کے بارے میں قیمتی بصیرت کا اشتراک کیا۔انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نظم و ضبط، ایمان اور عزم کے ساتھ اعلیٰ مقصد حاصل کریں۔میکس ہوسپٹل لکھنؤ کے ذمہ دار ڈاکٹر ولی اللہ صدیقی نے ترقی پسند قوم کے لیے لڑکیوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانا مستقبل کے لیے سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے مہمانِ خصوصی اور دیگر معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    فروری 21, 2026
    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    فروری 21, 2026
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist