• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

داسن شاناکا کی سری لنکا کیلئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سب سے تیز نصف سنچری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 13, 2026
0 0
A A
داسن شاناکا کی سری لنکا کیلئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سب سے تیز نصف سنچری
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
عمان کے خلاف پالے کیلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتاں داسن شانا کا نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے20منٹ میں 20بالوں پر دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے پورے پچاس رن بنائے۔ انہوں نیآوٹ ہونے سے ایک بال پہلے اپنی نصف سنچری مکمل کی تھی جو ٹونٹی تونٹی عالمی کپ میں سری لنکا کیلئے سب سے تیز نصف سنچری ہے۔اس میچ میں سری لنکا نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر225 رن بنانے کے بعد عمان کو20 اوور میں نو وکٹ پر120 رن بنانے دیئے اور میچ میں105 رن سے کامیابی اپنے نام کرلی۔
ان سے پہلے سری لنکا کی جانب سے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سب سے تیز سنچری بنانے کا اعزاز مہیلا جے وردھنے کے پاس تھا جنہوں نے کینیا کے خلاف جوہانسبرگ میں14 ستمبر 2007 کو ہوئے میچ میں 21 بالوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی تھی۔ اس میچ میں وہ37 منٹ میں27 بالوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 65 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ سری لنکا نے اس میچ میں مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر 260 رن بنانے کے بعد کینیا کو19.3 اوور میں88 رن پر آوٹ کردیا تھا۔ سری لنکا کی172 رن کی جیت ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سب سے بڑی جیت ہے۔
عمان کے خلاف ہوئے میچ میں پون رتنائیکے نے اپنی نصف سنچری24 بالوں پر مکمل کی جو اب سری لنکا کے لئے ٹونٹی تونٹی عالمی کپ میں تیسری سب سے تیز سنچری ہے۔اس میچ میں وہ36 منٹ میں28 بالوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے60 رن بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی مرتبہ نصف سنچری اسکور کی ہے۔
تلیکا رتنے دلشان نے آسڑیلیا کے خلاف ناٹنگھم میں8 جون2009 کو ہوئے میچ میں اپنے نصف سنچری مکمل کرنے میں26 بالوں کا سامنا کیا تھا۔ اس میچ میں وہ46 منٹ میں 32بالوں پر دس چوکوں کی مدد سے53 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انکی26 بالوں پر بنائی گئی نصف سنچری سری لنکا کیلئے چوتھی سب سے تیز نصف سنچری ہے۔آسڑیلیا کو20 اوور میں نو کوٹ پر159 رن پر روکنے کے بعد سری لنکا نے 19 اوور میں چار وکٹ پر 160 رن بناکر میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سری لنکا کی جانب سے پانچویں سب سے تیز نصف سنچری بنانے کا اعزاز مہیلا جے وردھنے کے پاس ہے جن کو دوسری سب سے تیز نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہاوں نے زمبابوے کے خلاف پروڈینس میں3 مئی2010 میں جب80 منٹ میں64 بالوں پردس چوکوں اور چارچھکو ں کی مدد سے پورے سو رن بنائے تھے تو نصف سنچری27 بالوں پر مکمل کی تھی۔ سری لنکا نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر173 رن بنائے تھے۔ زمبابوے نے پانچ اوور میں ایک وکٹ پر 29 رن بنائے تھے اور وہ ڈکورٹھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت14 رن سے میچ ہارگئی تھی۔
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سب سے تیز سنچری بنانے کا اعزاز ہندوستان کے یوراج سنگھ کے پاس ہے جنہو ں نے انگلینڈ کے خلاف ڈربن میں 19 ستمبر2007 کو ہوئے میچ میں پچاس رن مکمل کرنے میں صرف بارہ بالوں کا سامنا کیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 14 منٹ میں 16 بالوں پر تین چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے58 رن بنائے تھے۔ انکی یہ نصف سنچری تب ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں بھی سب سے تیز نف سنچری بھی تھی۔ اس میچ میں ہندوستان نے18 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مسلم اداروں سمیت دہلی منڈیاں بھی چیئرمین کے عہدوں سے خالی

    مسلم اداروں سمیت دہلی منڈیاں بھی چیئرمین کے عہدوں سے خالی

    فروری 13, 2026
    دہلی کے کاریگروں کو اب عالمی منڈی میں بھی ہوگی پہچان: وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا

    دہلی کے کاریگروں کو اب عالمی منڈی میں بھی ہوگی پہچان: وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا

    فروری 13, 2026
    کل قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی

    کل قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی

    فروری 13, 2026
    اقوام متحدہ کی رپورٹ نے پاکستان کے غذائی نظام میں غذائیت کی کمی کو اجاگر کیا

    اقوام متحدہ کی رپورٹ نے پاکستان کے غذائی نظام میں غذائیت کی کمی کو اجاگر کیا

    فروری 13, 2026
    مسلم اداروں سمیت دہلی منڈیاں بھی چیئرمین کے عہدوں سے خالی

    مسلم اداروں سمیت دہلی منڈیاں بھی چیئرمین کے عہدوں سے خالی

    فروری 13, 2026
    دہلی کے کاریگروں کو اب عالمی منڈی میں بھی ہوگی پہچان: وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا

    دہلی کے کاریگروں کو اب عالمی منڈی میں بھی ہوگی پہچان: وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا

    فروری 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist