نئی دہلی، (یو این آئی)دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر وکاس کاتیال نے ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے ملاقات کی اور جاری آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے انہیں اور ٹیم انڈیا کو اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ملاقات کے دوران وکاس کاتیال نے گوتم گمبھیر کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کی حکمت عملی اور تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گمبھیر کی کوچنگ میں ٹیم انڈیا اس ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگی۔”گوتم گمبھیر کی قیادت میں ٹیم کی تیاریاں درست سمت میں ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ ان کے تجربے سے کھلاڑیوں کو عالمی اسٹیج پر بہترین کارکردگی دکھانے میں مدد ملے گی۔”












