• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, فروری 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

بنگلہ دیش: بی این پی 212 نشستوں پر کامیاب

امن عامہ پہلی ترجیح، خواتین کی ترقی پر بھرپور توجہ: طارق رحمان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 14, 2026
0 0
A A
بنگلہ دیش: بی این پی 212 نشستوں پر کامیاب
Share on FacebookShare on Twitter

ڈھاکہ، (یو این آئی) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اور بنگلہ دیش کے ممکنہ وزیر اعظم طارق رحمان نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے۔
بنگلہ دیش کے ممکنہ وزیر اعظم طارق رحمان نے کارکنوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام خود کو محفوظ تصور کریں، انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔
طارق رحمان نے خواتین کے حقوق اور معاشرے میں ان کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اس لیے ہماری جماعت ان کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خصوصی توجہ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
علاوہ ازیں، بی این پی کے سربراہ نے تمام کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعاؤں میں شریک ہوں اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کریں۔دریں اثناء بی این پی سربراہ طارق رحمان بوگرا کی نشست سے کامیاب ہوئے ہیں، طارق رحمان نے 216284 ووٹ حاصل کرکےکامیابی حاصل کی۔ جماعت اسلامی کے عابد الرحمان 97626 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
قبل ازیں بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن میں ملک میں گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق طارق رحمان کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگئی۔
الیکشن کمیشن بنگلہ دیش کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 212 نشستیں لیکر واضح برتری حاصل کرلی جبکہ جماعت اسلامی 77 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے اور بی این پی کے وزیراعظم کے امیدوار طارق رحمان کی جانب سے تاحال انتخابی بتائج پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم ان کی جماعت بی این پی کی جانب سے واضح اکثریت کے باوجود عوام سے خوشیاں منانے کے بجائے سجدہ شکر بجا لانے کی اپیل کی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کرنے والی نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) 30 میں سے صرف 5 نشستوں پر کامیاب ہوسکی۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے کچھ حلقوں میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے ہم یقین دلاتے ہیں کہ ملک کی ترقی کے لیے سیاست برائے سیاست کے بجائے تعمیری سیاست کریں گے۔یاد رہے کہ 300 نشستوں پر مشتمل بنگلادیش کے ہاؤس آف دی نیشن (جاتیا سنگساد) کے 299 حلقوں پر انتخابات ہوئے جبکہ ایک حلقے کے انتخابات جماعت اسلامی کے امیدوارکے انتقال کے باعث ملتوی کر دیے گئے۔
دریں اثناء جماعت اسلامی کے امیدوار نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے امیدوار سے شکست تسلیم کرلی۔ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیدوار ششیر منیر نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں سنام گنج-2 کے حلقے سے اپنی شکست تسلیم کی ہے۔
ششیر منیر نے اپنے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے مدِ مقابل امیدوار ناصرالدین چوہدری کو مبارکباد دی۔
اپنی پوسٹ میں ششیر منیر نے لکھا کہ میرے حلقے سے کامیابی حاصل کرنے پر بی این پی کے امیدوار ناصرالدین چوہدری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔خیال رہے کہ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد پہلے الیکشن میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی میں کڑا مقابلہ سمجھا جارہا تھا، نوجوانوں کی نیشنل سٹیزن پارٹی بھی جماعت اسلامی کی اتحادی ہے، پابندی کے سبب عوامی لیگ کے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کوپارلیمانی انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی دلانے پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور ایک جمہوری اور ترقی پسند ہمسایہ ملک کی حمایت جاری رکھنے کے ہندوستان کےعزم کا اعادہ کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے مسٹر رحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، "یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔”
وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کے جمہوری سفر کے لیے ہندستان کی مسلسل حمایت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، "ہندستان ایک جمہوری، ترقی پسند اور شمولیتی بنگلہ دیش کی حمایت جاری رکھے گا،” جس سے نئی دہلی کی ڈھاکہ کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کی تیاری ظاہر ہوتی ہے۔
اسی کے ساتھ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے اور اگلی حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملنے پر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور اس کے رہنما طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر زرداری نے ایک بیان میں بنگلہ دیش کے عوام کے لیے بی این پی کی شاندار کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دریں اثناء بنگلہ دیش کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنمانے کہا ہے کہ ان کی جماعت سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے ہندوستان سے باضابطہ طور پر مطالبہ کرے گی۔
بی این پی کی پارٹی کمیٹی کے رکن کاکس بازار-1 کے حلقہ انتخاب سے کامیاب ہونے والے صلاح الدین احمد نے ڈھاکہ میں بی این پی کے دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت قانون کے مطابق ‘شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے دباؤ ڈالے گی’۔ انہوں نے کہا کہ ‘یہ معاملہ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ اورہندوستان کی وزارتِ خارجہ کے درمیان ہے۔ ہم ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ انہیں واپس بھیجا جائے تاکہ وہ عدالت میں مقدمات کا سامنا کریں۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایٹمی پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں: ایران

    ایٹمی پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں: ایران

    فروری 14, 2026
    بنگلہ دیش: بی این پی 212 نشستوں پر کامیاب

    بنگلہ دیش: بی این پی 212 نشستوں پر کامیاب

    فروری 14, 2026
    ایشان کشن پاور پلے میں نصف سنچری مکمل کرنے والے پانچویں بلے باز

    ایشان کشن پاور پلے میں نصف سنچری مکمل کرنے والے پانچویں بلے باز

    فروری 14, 2026
    وکاس کاتیال کی گوتم گمبھیر سے ملاقات، ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیک خواہشات

    وکاس کاتیال کی گوتم گمبھیر سے ملاقات، ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیک خواہشات

    فروری 14, 2026
    ایٹمی پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں: ایران

    ایٹمی پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں: ایران

    فروری 14, 2026
    بنگلہ دیش: بی این پی 212 نشستوں پر کامیاب

    بنگلہ دیش: بی این پی 212 نشستوں پر کامیاب

    فروری 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist