• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, فروری 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

تلنگانہ بلدی انتخابات میں کانگریس کامیاب

کانگریس کے حکمرانی کے ماڈل پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار،عوام نے بی آرایس کی سیاست کو مسترد کیا، بی جے پی کو جھٹکا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 15, 2026
0 0
A A
تلنگانہ بلدی انتخابات میں کانگریس کامیاب
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد،(یواین آئی) کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے تلنگانہ کے بلدی انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خط اعتمادعوام کے بھروسہ کی عکاسی کرتا ہے۔ تلنگانہ کانگریس نے جمعہ کو بلدی انتخابات کے نتائج میں زبردست جیت درج کی جبکہ بی آر ایس اور بی جے پی بھی اپنی موجودگی درج کرانے میں کامیاب رہیں۔ 11 فروری کو ہوئے انتخابات میں 116 بلدیات کے جملہ 2,582 وارڈوں میں سے کانگریس نے 1,300 سے زیادہ وارڈس حاصل کئے،اس کے بعد بی آر ایس (تقریباً 700 وارڈس) اور بی جے پی (تقریباً 275 وارڈس) کا نمبر رہا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کھرگے نے کہا "میں تلنگانہ کانگریس کے سرگرم کارکنوں کی اس قابل تحسین جیت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ خط اعتمادعوام کے بھروسہ کی علامت ہے۔”کانگریس کے سربراہ نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت عوامی تلنگانہ کے اپنے پختہ عہد پر قائم ہے جہاں ریاست کے 3.8 کروڑ عوام کے لئے سماجی انصاف، معاشی بااختیار بنانے اور مسلسل ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جن سات میونسپل کارپوریشنس میں پولنگ ہوئی، ان میں سے کانگریس نے تین میں کامیابی حاصل کی اور ایک پر سبقت برقرار رکھی جبکہ بی جے پی نے کریم نگر اور نظام آباد میں اکثریتی نشستیں حاصل کیں۔ کوتہ گوڑم میونسپل کارپوریشن میں کانگریس اور سی پی آئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے تلنگانہ کے بلدی انتخابات کے نتائج کو کانگریس کے حکمرانی کے ماڈل پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار قرار دیا۔سوشل میڈیا پر سرگرم وینوگوپال نے اس خصوص میں کئے گئے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ریاست کے عوام نے عوامی مرکز حکمرانی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے نچلی سطح پر بھی نافذ کرنے کے لئے ووٹ دیا ہے۔ وینوگوپال نے اس شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن، ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، وزراء اور کانگریس کے تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اس جیت کے لیے سخت محنت کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ کا اختتام جے تلنگانہ اورجے کانگریس کے نعروں کے ساتھ کیا۔تلنگانہ کی وزیربہبودی خواتین واطفال سیتکا نے کہا ہے کہ کانگریس نے بلدی انتخابات میں تقریباً 80 سے 95 فیصد نشستیں جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے جسے انہوں نے کانگریس حکومت کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں پر عوامی اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی آر ایس نے انتخابات میں پیسے اور دیگر ذرائع کا بے دریغ استعمال کیا لیکن عوام نے ان کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ایس کے پاس صرف اقتدار نہیں تھا، باقی تمام وسائل موجود تھے، پھر بھی عوام نے کانگریس کے دو سالہ عوامی حکمرانی کو ترجیح دی۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پارٹی میں کچھ مقامات پر باغی امیدواروں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور خود انہیں بھی اپنے حلقہ انتخاب میں ایسی صورتحال پیش آئی۔ سی پی آئی کے ساتھ بعض مقامات پر اختلافات کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس اور سی پی آئی کا اتحاد صرف تلنگانہ تک محدود نہیں بلکہ یہ قومی سطح پر انڈیااتحاد کا حصہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مقامی سطح پر چھوٹے موٹے مسائل کے باوجود دونوں پارٹیاں متحد رہیں گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    فروری 21, 2026
    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    فروری 21, 2026
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist