واشنگٹن:صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روزکیوبا کو ایک "ناکام ملک” قرار دیتے ہوئے دارالحکومت ہوانا سے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ البتہ انہوں نے حکومت کی تبدیلی کو مسترد کر دیا۔کیوبا اس وقت ایک ناکام ملک ہے،” امریکی رہنما نے ایئر فورس ون میں سوار صحافیوں کو بتایا۔تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ کیوبا کی حکومت کو بے دخل کر دے گا جیسے واشنگٹن نے وینزویلا پر چھاپہ مار کر صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر لیا تھا تو ٹرمپ نے کہا: "مجھے نہیں لگتا کہ یہ ضروری ہو گا۔”اس جزیرے کو ایندھن کی شدید قلت اور بجلی کی بندش کا سامنا ہے کیونکہ ٹرمپ نے ملک پر کئی عشروں سے جاری امریکی پابندیاں شدید کر دی ہیں اور دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ہوانا کو تیل بھیجنا بند کر دیں۔ٹرمپ نے ملک میں ایندھن کی قلت سے پیداشدہ مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا "یہ ایک انسانی خطرہ ہے”۔












