• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ہندوستان کا’ مانو ‘وژن سب کے مفاد میں: مودی

دیش کا یہ ویژن 21ویں صدی میں انسانی بہبود کی اہم کڑی بنے گا:وزیر اعظم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 20, 2026
0 0
A A
ہندوستان کا’ مانو ‘وژن سب کے مفاد میں: مودی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ،(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کو پوری انسانی تاریخ میں تبدیلی کا ایک بڑا انقلاب اور مثبت طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال انسانیت کی بھلائی کے لیے ایک نعمت ہے، لیکن اس کا غلط استعمال تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے اے آئی کے بارے میں ہندوستان کا نظریہ مانو بھی پیش کیا جو اس کے اخلاقی، جوابدہ، خود مختار اورقانونی شکل کے خاکہ کی وضاحت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا یہ ویژن 21ویں صدی میں انسانیت کی بہبود کی اہم کڑی بنے گا۔مسٹر مودی نے جمعرات کو یہاں انڈیا اے آئی امپیکٹ کانفرنس میں دنیا بھر کے ممتاز اے آئی ماہرین، کئی ممالک کے سربراہان مملکت، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی تاریخ میں کچھ صدیوں کے بعد ایک فیصلہ کن موڑ آتا ہے جو تہذیب کی سمت طے کرتا ہے، جس سے سوچنے کا زاویہ بدل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں اس کے اثرات کا اندازہ بھی نہیں ہوتا لیکن بعد میں یہی تہذیب کی بنیاد بنتا ہے۔انہوں نے قدیم تاریخ کے کئی مراحل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی انسانی تاریخ میں تبدیلی کا ایک انقلاب ہے، اس سے مشینوں کو ذہین بنا کر انسانی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قدیم مراحل کی بات کریں تو فرق صرف اتنا ہے کہ اس بار تبدیلی کی رفتار اور اس کا پیمانہ غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے دیکھتے ہوئے ہمیں وژن اور ذمہ داری بھی اتنی ہی بڑی ادا کرنی ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ کئی بڑے سوالات ہیں جیسے آنے والی نسلوں کے ہاتھوں میں ہم اے آئی کی کیا شکل سونپ کر جائیں گے اور اس سے بھی بڑا سوال یہ ہے کہ موجودہ وقت میں ہم اے آئی کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے ایٹمی توانائی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کی تباہی بھی دیکھی اور اب انسانیت کے لیے اس کا مثبت تعاون بھی دیکھ رہے ہیں۔ اسی طرح اے آئی بھی ایک مثبت طاقت ہے، اگر یہ سمت سے بھٹک جائے تو تباہی ہے اور اگر اسے صحیح سمت ملی تو یہ ایک نعمت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اے آئی کو سروجن ہتائے، سروجن سکھائے کے نقطہ نظر سے دیکھتا ہے اور یہی ہمارا پیمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ "توجہ طلب بات یہ ہے کہ انسان اے آئی کے لیے محض ڈیٹا اور خام مال تک محدود نہ رہ جائے۔ اس لیے اے آئی کو جمہوری بنانا ہوگا، اسے برابری کا ذریعہ بنانا ہوگا اور گلوبل ساؤتھ پر خاص طور پر توجہ دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اے آئی کو کھلی چھوٹ دینی ہوگی لیکن کنٹرول بھی ہاتھ میں رکھنا ہوگا، ہم اسے جس سمت لے کر جائیں گے ویسا ہی مستقبل طے ہوگا۔مسٹر مودی نے اے آئی کے لیے ہندوستان کا موقف واضح کرتے ہوئے مانو وژن بھی پیش کیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اے آئی کے استعمال کی بنیاد اخلاقی نظام، جوابدہ طرزِ حکمرانی، قومی خودمختاری، آسان و ہمہ گیر رسائی اور جائز و قانونی ڈھانچہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا یہ مانو وژن 21 ویں صدی میں انسانیت کی بہبود کی اہم کڑی بنے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کو اے آئی میں اپنی تقدیر اور مستقبل نظر آتا ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ عام طور پر نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں شروع میں شبہات ہوتے ہیں لیکن جس تیزی اور بھروسے سے نوجوان اے آئی کو قبول کر رہے ہیں وہ بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی نمائش کے تعلق سے بھی کافی جوش و خروش رہا ہے اور نوجوان ٹیلنٹ بڑی تعداد میں اسے دیکھنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، ضروری سہولیات اور معذور افراد کے لیے سہولت ہندوستانی اختراعی صلاحیت کی بڑی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ توجہ طلب بات یہ ہے کہ اے آئی سے کتنا روزگار پیدا ہوگا اور کس طرح کا روزگار ہوگا، اس کا انحصار ہمارے فیصلے پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مل کر کام کرنے کا دور ہے اور انسان اور اے آئی مل کر اسمارٹ اور بااختیار زندگی گزارنے کی سمت میں قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم مل کر چلیں تو انسانی صلاحیت کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ اے آئی میں شفافیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہی اس کی سب سے بڑی حفاظت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ ممالک کا خیال ہے کہ یہی ہمارا اسٹریٹجک اثاثہ ہے لیکن ہندوستان کی سوچ مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اسے بانٹنے کے حق میں ہے اور اس کا خیال ہے کہ اے آئی جیسی ٹیکنالوجی اسی صورت میں فائدہ مند ہوگی جب اسے مشترکہ طور پر استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر عہد کرنا ہوگا کہ اے آئی کو مشترکہ مفاد میں فروغ دیا جائے گا۔ اس کے لیے عالمی معیار بنانے کی ضرورت ہے جو شفافیت پر مبنی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت کے ذریعے ڈیپ فیک جیسے مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے۔انہوں نے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی اور تاریخی اے آئی کانفرنس میں آپ سب کا تہہ دل سے استقبال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان آبادی والے ملک ہندوستان میں اس کا انعقاد پورے گلوبل ساؤتھ کے لیے فخر کا باعث ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے 100 سے زائد ممالک کی نمائندگی اور اس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کی موجودگی ایک نیا اعتماد پیدا کرتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist