• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

میکرون کا اے آئی کو ذمہ دار بنانے پر زور، ہندوستان کے ساتھ تعاون کے فروغ کی خواہش

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 20, 2026
0 0
A A
میکرون کا اے آئی کو ذمہ دار بنانے پر زور،  ہندوستان کے ساتھ تعاون کے فروغ کی خواہش
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر مبنی شناختی کارڈ، جن دھن کھاتوں، ہیلتھ کارڈز اور یو پی آئی جیسی سہولیات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیکنالوجی کو عام آدمی تک پہنچانے میں ہندوستان کی تعریف کی۔ انہوں نے اے آئی جیسی ٹیکنالوجی کے لیے عالمی اصول و ضوابط وضع کرنے پر بھی زور دیا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ اور نمائش 2026میں شرکت کرتے ہوئے مسٹر میکرون نے کہا کہ اے آئی کو اختراع اور رفتار کے ساتھ ساتھ ذمہ دار بنانے کے لیے فرانس، یورپ اور ہندوستان کو مل کر چلنا چاہیے۔انہوں نے گزشتہ سال پیرس میں منعقدہ اے آئی کانفرنس میں عالمی معاشرے کو مضبوط کرنے کے لیے ہندوستان اور فرانس کی مشترکہ پہل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے اندر ہی اس کے اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ انہوں نے فرانس میں 15 سال تک کے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی اپنی حکومت کی پہل کو تہذیبی موضوع قرار دیا۔ انہوں نے اے آئی کو شہریوں پر مرکوز بنانے کے لیے حکومتوں اور کمپنیوں کے درمیان مضبوط شراکت داری پر زور دیا۔ممبئی سے ہوتے ہوئے دہلی پہنچنے والے فرانسیسی صدر نے اپنی تقریر کا آغاز ممبئی کے ایک خوانچہ فروش کی کہانی سے کیا، جو دس سال پہلے بینک اکاؤنٹ نہیں کھول پا رہا تھا کیونکہ اس کے پاس کوئی شناخت یا رسمی پتہ نہیں تھا۔ آج اس کا اکاؤنٹ ہے اور وہ ملک بھر کے اپنے صارفین سے ڈیجیٹل ادائیگی بلا خوف و خطر وصول کرتا ہے۔ اس مثال کے ذریعے انہوں نے ہندوستان میں 1.4 بلین لوگوں کے ڈیجیٹل شناختی نظام اور اس سے صحت جیسی سہولیات کی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے لوگوں کی روزمرہ زندگی بدل دی ہے۔انہوں نے ہندوستان کو ایک تہذیبی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل ان ممالک کا ہوگا جو "اختراع کو ذمہ داری کے ساتھ اور ٹیکنالوجی کو انسانیت کے ساتھ” جوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 1.4 بلین لوگوں کو ڈیجیٹل معیشت سے جوڑ کر وہ کر دکھایا جسے دنیا کبھی ناممکن کہتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان اب ادائیگی کی ایک ایسی بنیادی سہولت چلاتا ہے جو "ہر ماہ 20 ارب لین دین” سنبھالتی ہے اور ملک میں "50 کروڑ ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ” جاری کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا، "اسے انڈیا اسٹیک کہتے ہیں اور انڈیا اے آئی امپیکٹ کانفرنس اسی کے بارے میں ہے۔”فرانسیسی صدر نے کہا کہ اے آئی کو انسانی ترقی کے لیے ایک تبدیلی لانے والی طاقت کے طور پر لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے گزشتہ سال پیرس میں ہندوستان اور فرانس کے تعاون سے منعقدہ اے آئی ایکشن سمٹ کا ذکر کرتے ہوئے اسے ٹیکنالوجی کے عالمی اصول طے کرنے میں ایک اہم موڑ قرار دیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist