• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

موہن بھاگوت کا عیسائیوں اور مسلمانوں پر شدید حملہ، ہندو مذہب کو بتایا سب سے بہتر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 12, 2023
0 0
A A
موہن بھاگوت کا عیسائیوں اور  مسلمانوں پر شدید حملہ، ہندو  مذہب کو بتایا سب سے بہتر
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، :راشٹریہ سویم سیوکس سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں اسلام کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اسے ’ہم افضل ہیں‘ کا احساس چھوڑنا ہوگا۔ بھاگوت نے مزید کہا کہ یہاں مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھاگوت نے یہ باتیں آر ایس یس کے ترجمان پنچجنیہ اور آرگنائزر کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندو ہماری پہچان، قومیت ہے اور سب کو اپنا سمجھنے اور ساتھ لے کر چلنے کا رجحان ہے۔ اسی لیے یہاں تمام مذاہب پروان چڑھے ہیں۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بھاگوت نے کہا ’’ہندو ہماری شناخت، قومیت اور سب کو اپنا ماننے اور ساتھ لے کر چلنے کا رجحان ہے۔ ہندوستان، ہندوستان بنا رہے، سیدھی سی بات ہے۔ اس کی وجہ سے آج ہندوستان میں مسلمانوں کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ وہ ہیں اور رہنا چاہتے ہیں، رہیں۔ آباء واجداد کے پاس واپس آنا چاہتے ہیں، آئیں۔ ان کی مرضی پر منحصر ہے۔بھاگوت نے کہا ’’اسلام کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ہم ہی بڑے (افضل) ہیں، ہم ایک وقت میں بادشاہ تھے، ہم پھر سے بادشاہ بنیں گے، یہ سب چھوڑنا ہوگا اور دوسروں کو بھی چھوڑنا ہوگا۔ اگر کوئی ہندو ہے جو ایسا سوچتا ہے، اسے بھی (یہ احساس) ترک کرنا پڑے گا اور کوئی کمیونسٹ ہے، تو اسے بھی چھوڑنا پڑے گا‘‘۔آبادی کی پالیسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر بھاگوت نے کہا کہ سب سے پہلے ہندوؤں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ آج ہندو اکثریت میں ہیں اور اس ملک کے تمام لوگ ہندوؤں کی ترقی سے خوش ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’آبادی بوجھ کے ساتھ ساتھ ایک مفید چیز بھی ہے، ایسی صورت حال میں ایک دور رس اور گہری سوچ کے ساتھ پالیسی بنائی جائے۔‘‘آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا ’’یہ پالیسی سب پر یکساں طور پر لاگو ہونی چاہئے، لیکن یہ زبردستی کام نہیں کرے گی۔ اس کے لیے تعلیم کی ضرورت ہے۔ آبادی کا عدم توازن ایک ناقابل عمل چیز ہے کیونکہ جہاں عدم توازن ہوتا ہے وہاں ملک ٹوٹ جاتا ہے، پوری دنیا میں ایسا ہوتا رہا ہے۔‘‘بھاگوت نے کہا کہ ہندو برادری ہی وہ واحد ہے جو جارحانہ نہیں ہے۔ لہٰذا عدم جارحیت، عدم تشدد، جمہوریت، سیکولرازم، ان سب کو محفوظ رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک تیمور، سوڈان کو ٹوٹتے دیکھا اور پاکستان کو بنتا دیکھا۔ ایسا کیوں ہوا؟ سیاست چھوڑیں اور غیر جانبدار ہو کر سوچیں کہ پاکستان کیوں بنا؟بھاگوت نے کہا’’اب کسی کے پاس ہماری سیاسی آزادی میں خلل ڈالنے کی طاقت نہیں ہے۔ اس ملک میں ہندو رہے گا، ہندو جائے گا نہیں، یہ اب ثابت ہو گیا ہے۔ ہندو اب بیدار ہو چکا ہے۔ اس کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے اندر کی جنگ جیتنی ہے اور ہمارے پاس جو حل ہے اسے پیش کرنا ہے‘‘۔
وہیں انٹرویو میں کچھ مقامات پر موہن بھاگوت نے مسلمانوں اور عیسائیوں پر شدید حملہ بھی کیا ہے اور ہندو مذہب کو سب سے بہتر قرار دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بھاگوت ہندوؤں کا موازنہ دوسرے مذاہب کے لوگوں سے کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’ہندو سماج اگر خود کو جانے گا تو اپنا حل کیا ہے اسے سمجھ جائے گا۔ کٹر عیسائی کہتے ہیں کہ ساری دنیا کو عیسائی بنا دیں گے، اور جو نہیں بنیں گے ان کو ہمارے رحم و کرم پر رہنا پڑے گا، یا تو مرنا پڑے گا۔ کٹر اسلام والے، جو ابراہیمی نظریہ رکھتے ہیں، ایشور کو ماننے والے اور نہیں ماننے والے لوگ ہیں، کمیونزم کیپٹلزم سمیت، سب ایسے ہی نظریات رکھتے ہیں کہ سب کو ہماری راہ اختیار کرنی ہوگی، کیونکہ ہم ہی صحیح ہیں، ہمارے رحم و کرم پر رہو، یا مت رہو۔ ہم تباہ کر دیں گے۔‘‘ پھر وہ کہتے ہیں ’’ہندو کا عالمی نظریہ کیا ہے؟ کیا ہندو کبھی ایسا کہتا ہے کہ سب کو ہندو (مذہب) ماننا پڑے گا؟ ہمارا ایسا نظریہ ہی نہیں ہے۔ ہمارا نظریہ یہ ہے کہ ہم سب لوگوں کے سامنے ایک مثال پیش کریں گے۔ سب لوگوں سے بات کریں گے۔ جس کو اچھا بننا ہے، وہ ہماری پیروی کرے گا۔ نہیں تو، ہم ان کا کچھ نہیں کریں گے۔ لیکن وہ ہمارا کچھ نہ کر سکیں، اس کی فکر تو کرنی پڑے گی۔‘‘ ساتھ ہی بھاگوت یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’ان سب لڑائیوں میں اب ہم مضبوط ہو گئے ہیں۔ اب وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔‘‘

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist