ویلنگٹن، ( یو این آئی)نیوزی لینڈ نے زمبابوے کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے 15 رکنی ویمن اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹار آل راؤنڈر میلی کیر کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ سلیکٹرز نے مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو آرام دے کر نئے چہروں کو موقع دیا ہے۔25 فروری سے ہیملٹن میں شروع ہونے والی 6 میچوں پر مشتمل سیریز (3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے) کے لیے پہلی بار نینسی پٹیل اور کیلی نائٹ کو طلب کیا گیا ہے۔حیران کن طور پر، تجربہ کار اوپنر سوزی بیٹس، مایہ ناز اسپنر ایڈن کارسن اور سابق کپتان سوفی ڈیوائن اس اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ٹیم کے انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کوچ بین سائر نے کہا”نینسی اور کیلی نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران شاندار کارکردگی دکھائی ہے، انہیں موقع ملنا خوش آئند ہے۔ ایڈن کارسن کی عدم موجودگی میں نینسی پٹیل کو فرنٹ لائن اسپن آپشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا، جبکہ کیلی نائٹ ایک بہترین سیمر کے طور پر ابھری ہیں جو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں آزمانے کے لیے تیار ہیں۔”نیوزی لینڈ ویمن اسکواڈ:میلی کیر (کپتان)، فلورا ڈیون شائر، ایزی گیج، میڈی گرین، بروک ہالیڈے، بری ایلنگ، پولی انگلس (صرف ٹی ٹوئنٹی)، جیس کیر، کیلی نائٹ (صرف ٹی ٹوئنٹی)، ایما میکلوڈ (صرف ون ڈے)، روزمیری میئر، نینسی پٹیل، مولی پین فولڈ (صرف ون ڈے)، جارجیا پلمر اور ایزی شارپ۔یہ سیریز 25 فروری سے شروع ہوگی جس میں تینوں فارمیٹس کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔












