ریو ڈی جنیرو، (یو این آئی) ارجنٹینا کے آٹھویں سیڈڈ ٹامس مارٹن ایچیویری جمعہ کو پرتگال کے جیمے فاریا کو 6-7 (4-7)، 4-6 سے ہرا کر ریو اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ایچے ویری نے اپنی پہلی سروس پر 80 فیصد پوائنٹس حاصل کیے اور نو ‘ایس لگا کر جاکی کلب براسیلیرو کے آؤٹ ڈور کلے کورٹ پر دو گھنٹے چار منٹ میں میچ اپنے نام کر لیا۔ عالمی نمبر 147 فاریا اپنے پانچ بریک پوائنٹ مواقعوں میں سے کسی کا بھی فائدہ نہ اٹھا سکے اور انہوں نے 21 غیر ضروری غلطیاں کیں۔اے ٹی پی 500 ایونٹ کے اگلے راؤنڈ میں ایچے ویری کا مقابلہ 87 ویں رینک کے وِٹ کوپریوا سے ہوگا، جنہوں نے ارجنٹینا کے جوآن مینوئل سیرنڈولو کو 4-6، 4-6 سے شکست دی۔ کوپریوا نے چھ ‘ایس مارے اور اپنے 78 ویں رینک کے حریف کے خلاف پہلی سروس پر 86 فیصد پوائنٹس حاصل کیے۔












