• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

حزب اللہ میزائل قوت کی بحالی میں مصروف ہے: اسرائیلی سکیورٹی خدشات

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 23, 2026
0 0
A A
حزب اللہ میزائل قوت کی بحالی میں مصروف ہے: اسرائیلی سکیورٹی خدشات
Share on FacebookShare on Twitter

ریاض:مذاکرات کے باوجود واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جوابی دھمکیوں کے تناظر میں اسرائیلی سکیورٹی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو لبنان میں حزب اللہ متحرک ہو سکتی ہے۔اسرائیلی انٹیلی جنس کی تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق حزب اللہ اپنی میزائل قوت کو دوبارہ منظم کرنے اور اس کی بحالی کے کام میں تیزی لا رہی ہے، جیسا کہ "واللا” ویب سائٹ نے رپورٹ کیا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی عسکری انٹیلی جنس کے شعبے اور شمالی کمانڈ نے گذشتہ عرصے کے دوران حزب اللہ کی میزائل سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور ان کے تجزیے کے لیے بھرپور کوششیں کیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس (امان) کی جانب سے فراہم کردہ درست معلومات کی بنیاد پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان میں فضائی حملے کیے گئے جن میں حزب اللہ کے 10 ارکان ہلاک ہو گئے، جن میں فیلڈ کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ ’واللا‘ کے مطابق ان حملوں میں لبنان میں حزب اللہ کی میزائل یونٹ کے زیر استعمال تین مختلف ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی طرح حزب اللہ بھی متوقع فوجی حملے کے لیے تیاریاں کر رہی ہے اور آنے والی جنگ کو روکنے کے لیے اپنی عسکری و سکیورٹی تنظیم نو کے اجلاسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔العربیہ اور الحدث کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت تنظیم کا انتظام لبنانی قیادت کے بجائے ایرانی پاسداران انقلاب کے افسران سنبھال رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ افسران پہلے سے لبنان میں موجود تھے جبکہ دیگر امریکہ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کی خبروں کے بعد حال ہی میں وہاں پہنچے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ ایرانی افسران نہ صرف حزب اللہ کی صلاحیتوں کی دوبارہ تعمیر کر رہے ہیں بلکہ وہ ذاتی طور پر جنگی منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے کیڈرز کو ہدایات دینے کے لیے اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک اجلاس بقاع میں میزائل یونٹ کا تھا جسے اسرائیل نے گذشتہ جمعہ کی رات نشانہ بنایا۔ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوجی مہم اب ناگزیر ہو چکی ہے اور اب یہ محض وقت کا معاملہ ہے۔گذشتہ روز ہفتے کو لبنان کے مشرقی شہر بعلبک پر اسرائیلی حملوں میں اپنے آٹھ ارکان کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ نے اپنے موقف کا اعادہ کیا کہ اس کے پاس واحد راستہ مزاحمت ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بعلبک میں حزب اللہ کی میزائل یونٹ کے ارکان اور اس سے وابستہ تین مراکز کو نشانہ بنایا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کے آٹھ ارکان اس وقت مارے گئے جب وہ ایک اجلاس میں شریک تھے۔ حزب اللہ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینلز پر ہلاک ہونے والوں کی تصاویر جاری کیں جن میں کمانڈر حسین محمد یاغی بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ یہ اسرائیلی فضائی حملے جنوبی لبنان میں صیدا کے قریب واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ عین الحلوہ پر بمباری کے کچھ گھنٹوں بعد کیے گئے، جس میں لبنانی وزارت صحت کے مطابق دو افراد جاں بحق ہوئے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے وہاں حماس کے ایک ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist