• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, فروری 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اردو ادب کے معروف شاعر و ادیب پروفیسر ایم کمال الدین کا انتقال اردو دنیا کا عظیم خسارہ: پروفیسر آفتاب اشرف

شعبہ اردو للت نارائن متھلا یونیورسٹی کے بانی کے انتقال پر تعزیتی نشست کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 24, 2026
0 0
A A
اردو ادب کے معروف شاعر و ادیب پروفیسر ایم کمال الدین کا انتقال اردو دنیا کا عظیم خسارہ: پروفیسر آفتاب اشرف
Share on FacebookShare on Twitter

دربھنگہ (پریس ریلیز ) منفرد لب و لہجہ کے شاعر، استاذ، ادیب اور للت نارائن متھلا یونیورسٹی شعبہ اردو کے فاونڈر، سابق صدر شعبہ پروفیسر ایم کمال الدین کے انتقال پُر ملال پر جگہ جگہ تعزیتی نشست کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں آج متھلا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں بھی تعزیتی نشست منعقد ہوا۔ جس میں شعبہ کے اساتذہ کرام، ریسرچ اسکالر و طلباء شامل ہوئے۔ نشست کی صدارت صدر شعبہ اردو پروفیسر افتخار احمد نے کی۔ تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر شعبہ پروفیسر آفتاب اشرف نے کہا کہ وہ میرے مخلص استاذ تھے، زمانہ طالب علمی سے لیکر آخر دنوں تک ان کی محبتیں ملتی رہی، ان کا طریقہ درس نہایت دلچسپ اور بامعنی ہوتا تھا۔ اردو زبان کے ساتھ فارسی زبان پر بھی یکساں مہارت رکھتے تھے، بہار بالخصوص متھلا میں اردو زبان و ادب کے حوالے سے ان کی تحقیقی، تخلیقی اور تنقیدی کاوشات و نگارشات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ مجھے یاد آتا ہے دوران درس ان کی طبیعت میں سنجیدگی کے ساتھ شوخی ظرافت کا عنصر غالب ہوتا تھا۔ ان کا طریقہ درس اتنا دلنشیں ہوتا تھا کہ پیچدہ سے پیچیدہ مسئلے کو بھی وہ اپنے خاص انداز میں سہل کر دیتے تھے۔ اللہ نے انہیں کئی خوبیوں سے نوازا تھا۔شعبہ کے استاذ ڈاکٹر محمد مطیع الرحمن نے کہا کہ پروفیسر ایم کمال الدین نہایت خلیق اور ملن سار تھے۔طلبا کے ساتھ ہمیشہ مشفقانہ معاملہ فرماتے، انہوں نے اردو ادب میں گراں قدر اضافہ کیا، درجنوں کتابوں کے مصنف و مولف تھے۔ ان کی اہم کتابوں میں ریزہ خیال (انشائیہ کا مجموعہ)، بیسویں صدی میں اردو قصیدہ نگاری، قصیدے کا فن اور اردو قصیدہ نگاری، تنقید کی زبان، چاندنی دھوپ کی (خود نوشت)، قصیدہ نگاران بہار اور شعور لاشعور( مجموعہ غزلیات و منظومات) وغیرہ شامل ہیں جو ان کی شاہکار ہے۔ شعبہ کی استاذ ڈاکٹر ناصرین ثریا نے تعزیتی بیان میں پروفیسر ایم کمال الدین کو اردو ادب کا درخشاں ستارہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال اردو دنیا کے لیے بڑا حادثہ ہے۔ انہوں نے ہمیشہ طالب علمانہ زندگی گزاری، اپنے گراں قدر خدمات کی وجہ سے اردو ادب میں وہ ہمیشہ زندہ جاوید رہیں گے۔ صدارتی خطاب میں صدر شعبہ پروفیسر افتخار احمد نے کہا کہ پروفیسر ایم کمال الدین اردو ادب کے شہسوار تھے۔ متھلایونیورسٹی میں شعبہ اردو کے قیام کو لیکر ان کی کوششیں اور جدوجہد آب زر سے لکھے جائیں گے۔ شعبہ کو مستحکم بنانے میں انہوں نے نمایاں کردار ادا کیا ۔ وہ ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے، پروفیسر کمال الدین کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ اللہ ان کی درجات کو بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ نشست کا اختتام ڈاکٹر مطیع الرحمن کے دعائیہ کلمات سے ہوئی۔ تعزیتی نشست میں شریک ہونے والوں میں آر این آر اے کالج سمستی پور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحق، ریسرچ اسکالر خورشید عالم انصاری، عائشہ پروین، محمد عارف اقبال، انیس الرحمن، محمد سہیل کے نام قابل ذکر ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    فروری 24, 2026
    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    فروری 24, 2026
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist