علی گڑھ،سماج نیوز سروس: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندوں کو تین سالہ مدت کے لیے یونیورسٹی کورٹ کا ممبر مقرر کیا ہے۔ ان اراکین میں مسٹر اسد یار خان، مسٹر خورشید احمد خان، مسٹر منور حاذق، پروفیسر رضاء اللہ خان اور مسٹر سید احمد فیصل شامل ہیں۔پروفیسر رضاء اللہ خان ذاکر حسین انجنیئرکالج کے محکمہ سیول میں بے لوث ٹیچر رہے ہیں ۔ شبعہ صدر رہتے ہوئے بہت سے ترقیا تی کام کرائے گئے طلبہ کے مفاد کی حمایت میں ہمیشہ کھڑے رہتے ۔آج بھی انکی پڑھائے ہوئے طلبہ انکو یاد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ خورشید احمد خان مسلسل 14ویں مرتبہ اے ایم یو کورٹ کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ انھوں نے ہمارا سماج سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 1983س ے2026تک مسلسل کورٹ کا ممبر ہوں۔ کورٹ ممبر کا تین سال کا ٹرم رہتا ہے انھوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی فائنینس آخر کے عہدہ سے ریٹائر ہونے والا نون ٹیچنگ کے زمرہ سے میں پہلا شخص ہوں جو دو مرتبہ 1999 اور 2007میں اے ایم یو ایگزیکٹیو کونسل کا ممبر رہا ہوں۔












