جیسلمیر، (یو این آئی) صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے جمعرات کو راجستھان کے سرحدی ضلع جیسلمیر پہنچنے پر گورنر ہری بھاؤ کشن راؤ باگڈے اور وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے ان کا استقبال کیا۔مسٹر باگڈے اور مسٹر شرما نے جیسلمیر ہوائی اڈے پر صدرِ جمہوریہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گلدستے پیش کر کے صدرِ جمہوریہ کی راجستھان آمد پر ان کا پرتپاک خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا۔ صدرِ جمہوریہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر ایل سی ایچ پرچنڈ میں سوار ہوکر فضائیہ کی جنگی مشقوں وائیو شکتی-2026کے علاقے کا فضائی معائنہ کریں گی۔ محترمہ مرمو ایئر فورس اسٹیشن پر افسران اور جوانوں سے گفتگو کریں گی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کریں گی۔












