• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کمپرومائزڈ پی ایم مودی نہیں بلکہ گاندھی خاندان ہے، پولیس کو دیکھ کر چھپ جاتے ہیں راہل کے ببر شیر: بی جے پی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 1, 2026
0 0
A A
کمپرومائزڈ پی ایم مودی نہیں بلکہ گاندھی خاندان ہے،  پولیس کو دیکھ کر چھپ جاتے ہیں راہل کے ببر شیر: بی جے پی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کمپرومائزڈ پی ایم کہنے اور انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران احتجاج کرنے والے یوتھ کانگریس کے کارکنوں کو ببر شیر قرار دینے پر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر شدید جوابی حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کمپرومائزڈ مودی نہیں بلکہ گاندھی خاندان رہا ہے۔بی جے پی کے قومی ترجمان گورو بھاٹیہ نے ہفتہ کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کانگریس اور مسٹر گاندھی کو نشانہ بنایا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ بدترین صنعتی حادثے بھوپال گیس سانحہ کے ملزم وارن اینڈرسن کو چھوڑنے والے اور 1984 کے سکھ فسادات کے وقت ملک کے وزیر اعظم راجیو گاندھی کمپرومائزڈ پی ایم تھے یا اے آئی سمٹ کا انعقاد کر کے دنیا بھر میں ہندوستان کا وقار بلند کرنے والے مسٹر مودی کمپرومائزڈ پی ایم ہیں؟انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے غیر سنجیدہ باتیں کی ہیں، جن کے لیے وہ اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے (مسٹر گاندھی) کہا ہے کہ یہ کیسی حکومت ہے جو آئینی طور پر احتجاج کرنے والوں کو جیل بھیج دیتی ہے۔ اس میں انہوں نے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کمپرومائزڈ پی ایم لکھا ہے۔مسٹر بھاٹیہ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہ باتیں وہ لکھ رہے ہیں جن کا فرضی گاندھی خاندان نسل در نسل کمپرومائزڈ رہا ہے۔”انہوں نے کہا کہ "دنیا کی تاریخ میں بھوپال سانحہ بدترین صنعتی آفات میں سے ایک تھا۔ وزیر اعظم راجیو گاندھی کے ہاتھ بھوپال گیس سانحے میں ہلاک ہونے والے 8,800 افراد کے خون سے رنگے تھے۔ ان کے پرنسپل سکریٹری پی سی الیگزینڈر نے کہا تھا کہ اگر وارن اینڈرسن کو جانے کی اجازت دی گئی، تو یہ مسٹر گاندھی اور اس وقت کے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ارجن سنگھ کی وجہ سے ہوا تھا۔ گاندھی خاندان نسلوں سے سمجھوتے کرتا رہا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "1984 کے سکھ فسادات کے دوران جب کانگریس لیڈروں پر سکھوں کے خلاف تشدد کی قیادت کرنے کا الزام لگا، تو مسٹر گاندھی نے اسے یہ کہہ کر جائز ٹھہرانے کی کوشش کی تھی کہ جب ایک بڑا درخت گرتا ہے، تو دھرتی ہلتی ہے۔”واضح رہے کہ راہل گاندھی نے اے آئی سمٹ کے دوران احتجاج کرنے پر یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا تھا کہ پرامن احتجاج ہماری تاریخی میراث ہے۔ یہ ہمارے خون میں شامل ہے اور ہر ہندوستانی کا جمہوری حق ہے۔ مجھے یوتھ کانگریس کے اپنے ببر شیر ساتھیوں پر فخر ہے، جنہوں نے کمپرومائزڈ پی ایم کے خلاف بے خوف ہو کر ملک کے مفاد میں آواز بلند کی ہے۔”

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جی ٹی بی ہسپتال میں جدید آئی سی یو کا افتتاح کیا

    وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جی ٹی بی ہسپتال میں جدید آئی سی یو کا افتتاح کیا

    مارچ 1, 2026
    مودی کا اسرائیل دورہ: تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک توازن

    مودی کا اسرائیل دورہ: تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک توازن

    مارچ 1, 2026
    بل کلنٹن سے 6 گھنٹے سے زائد بند کمرہ سماعت میں ایپسٹین فائلز سے متعلق سخت سوالات

    بل کلنٹن سے 6 گھنٹے سے زائد بند کمرہ سماعت میں ایپسٹین فائلز سے متعلق سخت سوالات

    مارچ 1, 2026
    کینیڈا نے تل ابیب سے عملے کو واپس بلا لیا اور اپنے شہریوں سے ایران سے نکلنے کا انتباہ

    کینیڈا نے تل ابیب سے عملے کو واپس بلا لیا اور اپنے شہریوں سے ایران سے نکلنے کا انتباہ

    مارچ 1, 2026
    وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جی ٹی بی ہسپتال میں جدید آئی سی یو کا افتتاح کیا

    وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جی ٹی بی ہسپتال میں جدید آئی سی یو کا افتتاح کیا

    مارچ 1, 2026
    مودی کا اسرائیل دورہ: تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک توازن

    مودی کا اسرائیل دورہ: تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک توازن

    مارچ 1, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist