کالی کٹ ،پریس ریلیز،ہمارا سماج:بھارت کے مفتی اعظم شیخ ابوبکر احمد نے ہفتہ کو اسرائیل ،امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے جنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے امن بحالی کیلئے فوری اقدامات کی اپیل کی ۔شیخ ابوبکر احمد نے علاقائی مسئلہ کے سفارتی حل پر زور دیا ۔ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خطہ ایک بار پھر جنگ جیسی صورتحال کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ آج جاری کردہ ایک بیان میں مفتی اعظم نے کہا کہ پرامن حل کی دستیابی کے باوجود، عدم استحکام اور بدامنی کو ہوا دینے والے مسلسل اقدامات کو کبھی بھی جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال انتہائی سنگین اور خطرناک ہیں بین الاقوامی امن وسلامتی کیلئے شدید خطرناک ہے ۔جس سے لاکھوں عوام متاثر ہوگی بشمول ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد جو اپنی روزی روٹی کے لیے مغربی ایشیائی ممالک پر انحصار کرتے ہیں۔شیخ ابوبکر احمد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ محاذ آرائی پر بات چیت اور سفارت کاری کو ترجیح دیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی اداروں اور عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے فوری سفارتی مداخلت شروع کریں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا ذکر کرتے ہوئےمفتی اعظم نے لوگوں سے قرآن پاک کی تلاوت، اعمال صالحہ کرنے اور عالمی امن کے لیے مخلصانہ دعائیں کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انسانیت کو بڑی آفات سے محفوظ رکھے اور پوری دنیا میں امن، سلامتی اور ہم آہنگی عطا فرمائے۔












