• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

’’رمضان المبارک میں لاؤڈاسپیکر کا بے جا استعمال ‘‘

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 2, 2026
0 0
A A
’’رمضان المبارک میں لاؤڈاسپیکر کا بے جا استعمال ‘‘
Share on FacebookShare on Twitter

جس طرح ایک بندہ اپنے بچپن سے لیکر جوانی تک اور جوانی سے بوڑھا ہونے تک زندگی کے مختلف پہلوئوں اور ادوار سے گذرتے ہیںاور مختلف مشاہدات ، تجربات ، تعلیم اور بزرگوں کی نصیحتوںسے اپنے زندگی میں موجود کمیوںاور کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیںاور ایک معاشرے کے اندر ایک اچھے شہری بننے کی کوشش کرتے ہیں، جس وجہ سے ہر دوسرا دن اس کی زندگی میں ایک نیا پن اور سنجیدگی آجاتی ہے۔ اسی طرح ایک معاشرہ بھی مختلف ادوار سے گذرکر بلوغت تک پہنچ جاتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر کی خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کرتی ہے۔ جس کی مثال ہم میں سے بہت سارے لوگ جانتے ہیں کہ کئی ایسے ثقافتی رسومات جس کا ہماری عملی زندگی میںکوئی خاطرخواہ رول نہیں ہوتا تھااور لوگ محض دوسروں کے مقابلے میں آکر وہ کام انجام دے رہے تھے، دھیرے دھیرے لوگوں کو اور پورے معاشرے کو اس چیز کی سمجھ آگئی اور ان چیزوں کو اپنی زندگیوں سے نفی کردی اور معاشرہ ایسے ناسوروں سے کسی حد تک پاک ہوگیا ہے۔ شادی بیاہ اور دیگر تہواروں کے غیر ضروری ثقافتی رسومات میں سے ایک چھوٹی سی مثال شادیوںمیں بے جا ٹیپ ریکارڈر اور لائوڈاسپیکر کا بے دریغ استعمال جس کی وجہ سے صاحب خانہ تو اپنے من میں مست رہتے ہیں لیکن معاشرے میں موجود بیمار لوگ، وہ مائیں جن کی گود میں چھوٹے بچے ہوتے ہیں اور محلے کے بڑے بزرگ اور عمر رسیدہ لوگ اس شادی والے شخص کی اس چھوٹی سی ناسمجھ فعل سے نالاں ، خوفزدہ، پریشان اور تکلیف رہتے ہیں۔ خیر امید ہے کہ وقت ضرور لگے گا ان چیزوں کو سدھارنے میں اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ ان میں مثبت تبدیلی معاشرے کے اندر ضرور دیکھنے کو ملے گا۔
قارئین حضرات! اب ہم اپنے موضوع سخن کو سمیٹتے ہوئے نکتے کی طرف آتے ہیں اور معاشرے کے تمام لوگوں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ آیا اس ماہ مبارک رمضان میںہم نیک اعمال جو ہمارے نزدیک نیک ہیںانجام دینے سے معاشرے میں موجود دیگر شہری نالاں، پریشان اور تکلیف میں تو نہیں ؟ کیا اگر کوئی شہری ہماری وجہ سے پریشان ہے تو ہمیں اپنے افعال کی طرف دیکھنا ہوگا یا نظرثانی کرنے کی ضرورت ہوگی کہ نہیں؟ اگر نیک اعمال کی آڑ میں لوگوںکیلئے تکلیف دہ کام اگر سرزد ہورہا ہو تو کیا ہمیں ان میں کوئی مثبت تبدیلی لانی ہوگی کہ نہیں؟ ماہِ صیام میں جب ہم لوگوںسے ملتے ہیں اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہیں تو ایسے کئی لوگ ملتے ہیں جو آہ نکالتے ہیں اور آہ بھری لفظوں کے ساتھ اپنی دکھ بھری کہانی سنانے لگ جاتے ہیں۔ ان میں سے چند لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ شام ہوتے ہیں مغرب کی نماز کے بعد لائوڈاسپیکر آن کرکے چندہ مانگتے ہیں، کبھی نعت پڑھتے ہیں، پھر رات کا کچھ حصہ گذرنے کے بعد دیگر مسجدوں سے ذکر واذکار کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، اب بتائیں گھر میں شیر خوار بچے بھی ہیں، کچھ بچے اسکول بھی جاتے ہیںاور کچھ عمر رسیدہ لوگ ہیںجو کہ محلے میں موجود لائوڈاسپیکر سے گونجتی آوازوںسے انتہائی کرب کی حالت میں ان کی مشکل سے آنکھ لگ پاتی ہے اور وہ لوگ سو جاتے ہیں تو فوراًہی لائواسپیکر دوبارہ آن ہوجاتے ہیں اور سحری کیلئے ابھی دو تین گھنٹے باقی ہی رہتے ہیں کہ خدا کے بندے پھر سے شروع ہوجاتے ہیں جو کہ صبح کی آذان تک فل اسپیڈکے ساتھ جاری رہتی ہے۔ الغرض دیگر مہینوںکے بنسبت رمضان کے مہینے میں لائوڈاسپیکر کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے، رمضان المبارک کے ختم ہونے سے دس دن پہلے ہی سے مائک پر زور زور سے لوگ فطرہ اور زکوۃ کیلئے گہار لگاتے ہیں، تکمیل قرآن جس مسجد میں ہوتی ہے اس مسجد سے حافظ صاحب کا نذرانہ کیلئے مائک کا استعمال کیا جاتا ہے، سحری کے وقت میںتو دو گھنٹہ تک مسلسل لائوڈاسپیکر پر نعت بجائے جاتے ہیں، قوالیاں بجائی جاتی ہیںپھر گاہے بگاہے وقت بتایا جاتا ہے کہ میرے دفتر کی گھڑی میں یہ وقت ہورہا ہے اور ختم سحر میں اتنا منٹ باقی ہے اور اتنا بج کر اتنا منٹ پر ختم سحر ہے۔ کسی کو بھی یہ احساس نہیں ہوتا کہ گھر میں بچے ہوتے ہیں، بیمار ہوتے ہیں، امتحان کی تیاری کرنے والے طلباوطالبات ہوتے ہیں، انہیں اس بے جا لائوڈاسپیکر کی آواز سے کتنی کوفت ہوتی ہوگی اور کتنی پریشانی ہوتی ہوگی۔ اب میں کس کس سے یہ مسئلہ بیان کروںنہ جانے کون کون سے فتوے اور حد میرے حوالے سے جاری کردیئے جائیں، یہی وجہ ہے کہ میں کھل کر بیان کرنے سے عاجز ہوں، دبی آوازوں کے ساتھ کہتاہوںلیکن اس ہوکے عالم میںغریب کی کون سنتا ہے ان کو تو اپنے ذکر واذکار سے مطلب ہوتی ہے، چندے سے مطلب ہوتی ہے، فطرہ اور زکوۃ سے مطلب ہوتی ہے۔
بہرحال اس دورِ جدید میں جہاں تعلیم اور آگہی کے ہر سمت دروازے کھلے پڑے ہیں وہاں ایسے لوگ بھی بستے ہیں جن کو صرف اپنے کام سے ہی مطلب ہوتی ہے باقی لوگوں کے تکالیف جو اس لائوڈاسپیکر کی وجہ سے وقوع پذیر ہوتا ہے ان سے ان کا لینا دینا نہیں ہوتا ہے۔ ایسے کام معاشرے میں ایک دوسرے کے درمیان دوری پیدا کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتا۔ خیر بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائیگی اور جہاں تک لائوڈاسپیکر کے حوالے سے میری اپنی رائے یہی ہے کہ اس معاشرے میں مناسب اور بوقت ضرورت استعمال ہوناچاہئے اور جو لوگ اس کا بے جا استعمال کررہے ہیں انہیں اس بات کا اندازہ ہونا چاہئے کہ ان کے اس کام سے معاشرہ کتنا متاثر ہورہا ہے۔ باقی امید ہے کہ قارئین میں پڑھے لکھے جوانوں کی کثیر تعداد بھی موجود ہیں وہ اس حوالے سے اپنے دوستوں کی مزید رہنمائی فرمائینگے۔ میری ناقص سوچ میں اس عنوان کے حوالے سے لہریںاٹھ رہی تھیںانہیں زیب قرطاس لانے اور لفظوں کے لڑی میں پرونے کی کوشش کی ہے، اس میں اگر کوئی کمی یا بیشی رہی ہو یا کوئی غلطی ہوئی ہو یا پھر اس کالم کے پڑھنے سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہے تو خاکسار تہہ دل سے آپ تمام صاحبان علم ومعرفت سے پیشگی معاجرت چاہتا ہوں اور امید کرتا ہو کہ کوئی کمی یا بیشی یا پھر غلطی نظر آئے اصلاح بھی ضرور فرمائیں گے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
Hamara Samaj

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

ADVERTISEMENT