• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

امریکہ کی عالمی چودھراہٹ اور ہٹلر شاہی انسانیت کے لیے سمِ قاتل ہے: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

آیت اللہ خامنہ ای کا قتل اور ایران پر جارحیت عالمی قوانین کے منہ پر طمانچہ ہے،ہندوستان اپنی خودمختاری کا ثبوت دیتے ہوئے اس کی مذمت کرے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 2, 2026
0 0
A A
امریکہ کی عالمی چودھراہٹ اور ہٹلر شاہی انسانیت کے لیے سمِ قاتل ہے: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور،سماج نیوز سروس: امریکہ کا یہ رویہ کہ وہ پوری دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے اور جہاں چاہتا ہے طاقت کے نشے میں چور ہو کر حملہ کر دیتا ہے، یہ عالمی چودھراہٹ اور فرعونیت کی بدترین مثال ہے۔ کسی بھی آزاد ملک کی خودمختاری کو پامال کرنا، وہاں کی قیادت کو اغوا کرنا یا قتل کر دینا، اور دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں من مانی مداخلت کرنا ایک ایسا غیر انسانی اور غیر اخلاقی فعل ہے جس کی اجازت کوئی بھی مہذب قانون نہیں دیتا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے آج یہاں جاری کردہ اپنے ایک پریس بیان میں کیا۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کی حالیہ ننگی جارحیت اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی وفات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے ایک سیاہ باب قرار دیا۔ مولانا قاسمی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکہ کا موجودہ طرزِ عمل ثابت کرتا ہے کہ وہ دنیا میں جمہوریت نہیں بلکہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا جنگلی قانون رائج کرنا چاہتا ہے۔ ایک خود مختار ملک کے صدر یا سپریم لیڈر کو نشانہ بنانا ریاستی دہشت گردی ہے۔ اگر آج دنیا کے انصاف پسند ممالک اس ہٹلر مزاجی کے خلاف نہیں بولیں گے تو کل کوئی بھی ملک، حتیٰ کہ ہمارا اپنا خطہ بھی اس لاقانونیت سے محفوظ نہیں رہے گا۔مولانا نے کہا کہ ہم اس پرآشوب موقع پر ایران کے عوام اور وہاں کی قیادت کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای کی وفات، خاص طور پر ان جنگی حالات میں، نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کی سیاست کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ ہم اس موقع پر ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ مولانا نے ہندوستانی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ سامراج دشمنی اور عدم تشدد سے عبارت ہے۔ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات صدیوں پرانے اور تہذیبی ہیں۔ آج جب ایک سپر پاور اپنے غرور میں مبتلا ہو کر کمزور ممالک کو کچل رہی ہے، تو ہم اپنی حکومت سے قوی امید رکھتے ہیں کہ وہ ایک خودمختار اور باوقار ریاست ہونے کا ثبوت دے گی۔ ہندوستان کو چاہیے کہ وہ امریکی دباؤ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے پڑوسی اور دوست ملک (ایران) کے ساتھ تعلقات کا پاس رکھے اور خطے میں امن کے لیے اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے۔ مولانا عبداللہ قاسمی ںے عالمی برادری کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام آزاد اور جمہوری ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکہ کی اس کھلی جارحیت کے خلاف خاموش تماشائی بننے کے بجائے متحد ہو کر آواز بلند کریں۔ انسانیت کا تقاضا ہے کہ طاقت کی زبان کے بجائے مکالمے اور انصاف کا راستہ اختیار کیا جائے، ورنہ یہ آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بھارت-کینیڈا کا 50 ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارت کا ہدف

    بھارت-کینیڈا کا 50 ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارت کا ہدف

    مارچ 3, 2026
    اقوامِ متحدہ اور عالمی طاقتیں جنگ بندی میں  فعال کردار  اداکریں: صدر جمعیۃ مولانا محمودمدنی

    اقوامِ متحدہ اور عالمی طاقتیں جنگ بندی میں فعال کردار اداکریں: صدر جمعیۃ مولانا محمودمدنی

    مارچ 3, 2026
    خواتین ہر میدان میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں: مرمو

    خواتین ہر میدان میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں: مرمو

    مارچ 3, 2026
    آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ، ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغے

    آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ، ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغے

    مارچ 3, 2026
    بھارت-کینیڈا کا 50 ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارت کا ہدف

    بھارت-کینیڈا کا 50 ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارت کا ہدف

    مارچ 3, 2026
    اقوامِ متحدہ اور عالمی طاقتیں جنگ بندی میں  فعال کردار  اداکریں: صدر جمعیۃ مولانا محمودمدنی

    اقوامِ متحدہ اور عالمی طاقتیں جنگ بندی میں فعال کردار اداکریں: صدر جمعیۃ مولانا محمودمدنی

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist