• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ، ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغے

ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا: ایرانی آرمی چیف،ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 3, 2026
0 0
A A
آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ، ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغے
Share on FacebookShare on Twitter

تہران،  (یو این آئی) ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا۔ ایرانی آرمی چیف نے اپنے جاری ایک بیان میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے ساتھ ان کی قبروں میں جائے گا۔ امیر حاتمی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے بیٹے دفاع وطن سے پیچھے نہیں ہٹے، اور وہ اپنی پوری طاقت سے دشمن کو جواب دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے طے اور مشق شدہ منصوبے کے تحت حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں، ڈرون، فضائی دفاع اور نیوی بھرپور کوآرڈینیشن سے کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دو روز سے جاری حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ تاہم امریکا اس کی تردید کر رہا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی فضائیہ کے دفتر کو خیبر میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کے حالیہ میزائل حملوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ کے ہیڈ کوارٹر کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق صہیونی حکومت کے مجرم وزیراعظم کے دفتر اور فضائیہ کے کمانڈر کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کیے گئے ہیں، بیان میں مزید واضح کیا گیا کہ ان حملوں میں جدید خیبر میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایک نئے بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایران کے نائب وزیرِ انٹیلیجنس برائے اسرائیلی امور سید یحییٰ حمیدی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بیان کے مطابق وزارتِ انٹیلیجنس کے جاسوسی ڈویژن کے سربراہ جلال پور حسین بھی مارے گئے ہیں، جبکہ دیگر ریجیم اہلکار بھی اس کارروائی میں شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ کارروائی کب، کہاں اور کس طریقے سے کی گئی۔ تاہم فوج نے مزید کہا ہے کہ ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس کا ہیڈکوارٹر تہران میں کچھ دیر پہلے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ برطانوی بحری سیکیورٹی ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز بحرین کی ایک بندرگاہ پر کھڑے جہاز کو نامعلوم میزائلوں نے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران خلیج میں اپنی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق انہیں بحرین کی بندرگاہ پر ایک واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ کمپنی کے سیکیورٹی آفیسر نے بتایا کہ جہاز کو دو نامعلوم گولوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے آگ لگ گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جہاز کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور انہیں جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے ہیں، دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو ناکارہ بنا رہا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی دوبارہ دھماکے سنے گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق زوردار دھماکے ہوئے ہیں تاہم واضح نہیں ہوسکا ہدف کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے حملوں میں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے، پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز پر بھی بمباری کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ درجنوں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ پاسداران انقلاب کے ایئرفورس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ساتھ ہی ایران میں وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز پر بھی نئے حملے کیے گئے۔ ایرانی حکام اور میڈیا نے نئے حملوں کے والے سے فی الحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں حملے بڑھیں گے۔ نیتن یاہو نے آئندہ دنوں میں تہران پر فضائی حملے تیز کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوج ایران کے خلاف اپنی مہم میں "ابھی مکمل طاقت” سے نہیں ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے آج ملک بھر میں 10 جدید ڈرونز گرانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب تک مار گرائے گئے ڈرونز کی کل تعداد 22 ہوگئی ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ وقت بھرپور مزاحمت کا ہے، ہم ہر ممکن طاقت کے ساتھ جوابی وار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہم نے ابھی تک اپنی سب سے طاقتور فوجی صلاحیتیں بشمول بعض جدید میزائل سسٹم استعمال ہی نہیں کیے۔ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ جو اسی امریکی اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئی تھیں جس میں ان کے شوہر شیہد ہوئے تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist