• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

برادران وطن اور مذہبی رہنماﺅں کے ساتھ وسیع پیمانے پر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے

آل انڈیا ملی کونسل کا بائیسواں سالانہ اجلاس چننئی میں منعقد ۔ ملک بھر سے اراکین اور ذمہ داران کی شرکت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 14, 2023
0 0
A A
برادران وطن اور مذہبی رہنماﺅں کے ساتھ وسیع پیمانے پر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے
Share on FacebookShare on Twitter

چننئی نئی دہلی :آج آپ تاریخ کی اس نازک گھڑی میں ملت اسلامیہ ہندیہ کے روشن مستقبل پر غور وخوض کرنے اور کچھ اہم فیصلے لینے کیلئے جمع ہوئے ہیں ، اس وقت ملک وملت بہت سے خطرات ومصائب اور بہت تشویشناک حالات سے دوچار ہے لیکن ایسے حالات صدیوں کی مدت کے الٹ پھیر سے پیدا ہوتے رہتے ہیں جن سے ہم جوجھ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے بائیسویں عمومی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کونسل کے قومی صدر مولانا عبد اللہ مغیثی نے اپنے خطبہ صدارت میں کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ آج پوری دنیا مذہب اسلام کے خلاف متحدہوچکی ہے ۔ ہندوستان میں مسلمانوں کا ملی تشخص مٹانے کی کوشش ہورہی ہے، تفرقہ بازی کا ایسا بیج بودیاگیاہے جس سے باہمی نفرت اور تعصب کا ماحول پیدا ہوگیا ، اقلیتوں میں خوف وہراس اور اپنے حقوق کی پامالی کا احساس بڑھتا جارہاہے لیکن ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مثبت جدو جہد کرنی چاہیے ، خداتعالی سے رشتہ مضبو کرنا چاہیے اور ملی کونسل قوم وملت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہتی ہے اور آج بھی ہے ۔
اس موقع پر کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ ہندوستان کے موجودہ حالات میں ملت کی ایک اہم تنظیم ہونے کی حیثیت سے ہم لوگوں کا یہاں جمع ہونا بہت اہمیت رکھتاہے ، آج کے حالات میں جب تمام اقلیتوں اور خاص کر مسلمانوں کو مختلف مسائل میں الجھاکر اصل مسائل سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارا یہاں جمع ہونا اور اپنے اصل مسائل کے حل کی سعی وکوشش کرنا بلاشبہ عزم وحوصلے کا کام ہے اور حکمت ودانائی کا بھی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں چار نکات کی طرف توجہ دلائی جس کی تائید حاضرین اور کونسل کے اراکین نے بھی کی ۔ ڈاکٹر منظور عالم نے کہاکہ برادراطن سے معاشرہ کی ہر سطح پر ملاقات کا سلسلہ شروع کیا جائے ، خاص طور پر چاروں شنکر آچاریہ اور دوسرے بڑے ہندو مذہبی رہنماﺅں سے ملاقت ہو ۔یہ ملاقاتیں بند کمرے میں نہ ہوں بلکہ کھلے عام ہوں اور اس اعلان کے ساتھ ہو کہ ہم ملک میں امن وامان کی فضاءبحال کرنے کیلئے یہ کررہے ہیں ۔دوسرا اہم کام یہ کیا جائے کہ ملک کے دستور اور آئین پر بھروسہ کرتے ہوئے مضبوطی کے ساتھ اپنے مسائل کے حل کیلئے عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے اور قانونی لڑائی کو منظم ومضبوط کیا جائے ۔تیسرا کام یہ کیا جائے کہ ملک کا جو طبقہ بھی امن وانصاف کیلئے کوشش کرے ہمیں ان کا ساتھ دیں برادران وطن کو ہم یہ محسوس نہ ہونے دیں کہ ہم اپنے کاموں کیلئے ان سے رابطہ رکھتے ہیں اور کام ختم ہوجانے کے بعد ان سے رابطہ نہیں رکھتے ہیں۔چوتھا اہم کام یہ ہے کہ اتحاد بین المسلمین کی فضاءہموار کی جائے ، فرقہ ،مسلک ، مشرب ، جماعت اور تنظیم کی سطحوں سے اوپر اٹھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے ۔
تمل ناڈو کے معروف سیاسی رہنما اور رکن اسمبلی ڈاکٹر جواہر اللہ نے اپنے خصوصی خطاب میں کہاکہ ہندوستان کو فاششزم کی طرف لیجانے کی کوشش ہورہی ہے ۔نارتھ انڈیا میں ہندو اور مسلمان کے درمیان خلیج قائم کردیاگیا ہے جو نہیں ہونا چاہیے اور اتحاد قائم کرنے کیلئے کوششیںجاری رہنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ عہد رسالت میں یہودیوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل اجازت تھی ، عیسائیوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل اجازت دی کبھی ان کو نہیں روکاگیا لیکن آج ہندوستا ن ایک سیکولر اور جمہوری ملک ہے اس کے باوجود یہاں ہم مسلم پرسنل لاءکے تحفظ کی جنگ لڑرہے ہیں ۔
کونسل کے نائب قومی صدر مولانا عبد الحلیم باقوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملی کونسل کے قیام کا مقصدانسانیت اور مذہب کی بنیاد پر تمام ہم وطن کو متحد کرنا اور ملک وملت کو درپیش خطرا ت سے بچانا تھا ۔ ملی کونسل کی تاریخ روشن وتابناک رہی ہے اور اسی نہج پر کونسل ملت اسلامیہ ہندیہ کی رہنمائی جاری رکھے گی ۔ کونسل کے دوسرے نائب قومی صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت آئے مسلمانوں کو مختلف مسائل میں الجھارہی ہے ۔ ہر سطح پر پریشان کررہی ہے ، پولس انتظامیہ اپنی ذمہ داری نہیں نبھارہی ہے لیکن ڈرنے اور خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ایسے حالات کا مقابلہ کرنا ہی اہل ایمان کی علامت ہے ۔
عمومی اجلاس سے قبل آل انڈیا ملی کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس 13 جنوری کی شام کو منعقد ہوا جس میں اراکین عاملہ کی اکثریت نے شرکت کیاور ملک وملت کو درپیش اہم مسئلہ پر متعدد تجاویز پاس کی ۔
چننی میں منعقد ہونے والے بائیسویں اجلاس عام میں تقریبا بیس ریاستوں سے زیادہ کے اراکین ، نمائندے اور ریاستی ذمہ دار شریک ہیں جن میں مولانا مصفی رفاعی جیلانی اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل ۔مولانا عبد العلیم قاسمی بھٹکلی ۔مولانا آس میں محمد گلزا ر قاسمی ، جناب عاصم افروز۔مفتی سید باقر ارشد بنگلور ۔ڈاکٹر وکیل احمد رضوی ، ڈاکٹر محمد اصغر ، مولانا عبد المالک مغیثی ، پروفیسر عبد المومن خان ، مفتی نذر توحید مظاہری ، مولانا شاہد ناصری الحنفی ۔مولانا فیاض عالم عمری۔ محمد بشیر احمد ۔ مولانا نافع عارفی ، مولانا نجیب ململی ۔مولانا عمر عابدین قاسمی ۔ایڈوکیٹ جاوید اقبال ۔مولانا محمد عالم قاسمی ۔ مولانا رحمت اللہ رشادی ۔ مولانا اجمل فاروق ندوی ۔ محمد عالم۔ مولانا اشفاق صدیقی اور عطاءالرحمن کے اسماءگرامی قابل ذکر ہیں ۔ نظامت کا فریضہ ملی کونسل کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری مولانا سلیمان خان نے انجام دیا ۔ اخیر میں استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ اورمل کونسل تمل ناڈو کے صدر ابن سعود نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
واضح رہے کہ آل انڈیا کونسل کی مجلس عمومی کا یہ بائیسواں اجلاس معروف اقتصادی شہر اور صوبہ تمل ناڈو کی راجدھانی چننئی (مدراس ) میں منعقد ہورہاہے۔ 13 جنوری کی شام سے اجلاس شروع ہوا ہے اور 15 جنوری تک جاری رہے گا ۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist