بنکاک، (یواین آئی ) بنکاک میں جاری ‘ورلڈ باکسنگ فیوچرز کپ 2026’ میں ب انڈین یوتھ باکسنگ ٹیم کی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ مقابلے کے دوسرے دن ملے جلے نتائج سامنے آئے، جہاں رادھامنی لونگ جام اور ساحل دوہان نے اپنے اپنے مقابلوں میں حریفوں کو دھول چٹا دی۔رادھامنی لونگ جام (خواتین 57 کلوگرام) نے ازبکستان کی باکسر کے خلاف یکطرفہ مقابلہ کیا۔ تیسرے راؤنڈ میں ان کی برتری کو دیکھتے ہوئے ریفری نے مقابلہ روک دیا اور انہیں کی بنیاد پر فاتح قرار دیا۔ساحل دوہان (مردوں کا 60 کلوگرام) نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے ترکمانستان کے باکسر کو 0-5 کے متفقہ فیصلے سے شکست دی۔ادھم سنگھ نے جاپانی باکسر کے خلاف سخت مقابلہ کیا، لیکن وہ 2-3 کے قریبی مارجن سے میچ ہار گئے۔بینکاک میں 8 سے 15 مارچ تک جاری رہنے والا یہ ٹورنامنٹ دنیا بھر کے ابھرتے ہوئے نوجوان باکسرز کو بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔ اس میں یوتھ اولمپک کی ویٹ کیٹیگریز کے تحت مقابلے ہو رہے ہیں، جو مستقبل کے اسٹارز کی تیاری کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ہندوستانی نوجوان باکسرز اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔ گزشتہ سال بحرین میں ہونے والے تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں ہندوستان نے4 گولڈ میڈل،2 سلور میڈل،1 برونز میڈل حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ یہ براعظمی سطح پر ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی تھی۔ ٹیم اب اسی تسلسل کو بینکاک میں بھی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔












