• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کا 456واں سالانہ عرس شریف کا آغاز

سجادہ نشین پیرزادہ ارشد فریدی چشتی نے ملک میں امن و سلامتی کےلئے دعا کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 11, 2026
0 0
A A
حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کا 456واں سالانہ عرس شریف کا آغاز
Share on FacebookShare on Twitter

فتح پور سیکری (آگرہ)،سماج نیوز سروس: 16؍ویں نسل کے حضرت پیر زادہ عیاض الدین چشتی عرف رئیس میاں، سجادہ نشین حضرت شیخ سلیم چشتیؒ فتح پور سیکری، آگرہ کی سرپرستی اورسجادہ نشین پیرزادہ ارشدعظیم فریدی چشتی کی موجودگی میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے چشم و چراغ اور سلسلہ چشتیہ کے مشہور و معرو ف صوفی حضرت بابا شیخ سلیم چشتی فریدی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ 456واں عرس مبارک کا آج قدیم رسم ورواج کے ساتھ باضابطہ آغاز ہوگیا اس موقع پر ہر مذہب کے ہزاروں کی تعداد میں مریدین ومعتقدین نے شرکت کی اور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین نے کہا کہ بادشاہ جلال الدین اکبر نے جب اپنی اولاد کے لئے یہیں پر دعا کرائی تو اس دعا کے نتیجہ میں شہزادہ سلیم کی پیدائش عمل میں آئی جس کے چرچے پوری دنیا میں ہوئے اور مورخین نے اس بات کو سنہری حروف میں نقل کیا ۔ اس وقت سے بارگاہ میں ہر مذہب و ملت کے عقیدتمند یہاں بے اولاد اپنے لئے اولاد کی تمنا لے کر آتے رہے ہیںاور ان کی مرادیں پوری ہوتی رہی ہے ۔ اس موقع پرآئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سجادہ نشین پیر زادہ ارشد عظیم فریدی نے عرس کی تفصیلات کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عرس کاباضابطہ آغاز آج، یعنی 20 رمضان المبارک بعد نماز فجر غسل شریف پر مزار شریف حضرت شیخ سلیم چشتی سے ہوا۔ اس موقع پر چلہ گاہ حضرت سلیم چشتی موسومہ ’منڈف‘ میں حضور عالمؐ کے قدم مبارک،موئے مبارک، حضرت پیران پیر دستگیر حضور غوث پاک کا خرقہ مبارک(چوغہ مبارک)، حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کا پٹکہ شریف، حضرت شیخ کی کلاہ مبارک(ٹوپی) و قلمی شبیہہ کی زیارت حضرت صاحب سجادہ کے دست مبارک سے کرائی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ 24؍سال تک مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ میں رہے اور یہاں کی امامت فرمائی۔آپ نے بیت المقدس میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔اس دوران جب آپ کو حضور اکرم حضرت محمد مصطفی ؐ کی بشارت ہوئی کہ یہاں سے جائو اور سیکری کی پہاڑی پر جاکر تبلیغ اسلام کرو تو آپ وہاں سے رخصت ہوئے تو مذکورہ بالا تبرکات اپنے ساتھ لے کر سفر ہند پر روانہ ہوئے۔سب سے پہلے آپ نے بغداد شریف حضرت غوث پاکؒ میں جاکر حاضری دی اور غوث پاک کے سجادہ نشین کو حکم ہوا کہ سلیم کی امانت سلیم کو دے دو یعنی غوث پاک کا خرقہ مبارک وہاں سے ملا،اس کے ساتھ قادریہ سلسلہ کی خلافت بھی عطا کی گئی ۔ علاوہ ازیں 21 تا 28 رمضان المبارک بمطابق 11 مارچ تا18 ؍مارچ کو بعد نماز عشاء محفل میلا د شریف کا انعقاد کیا جائے گا،21تا 28 رمضان المبارک ہر روز بلند دروازہ پر محفل مجلس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عقیدتمندوں کو صند (نان کھتائی)اور لنگر تقسیم کیا جائے گا،27؍رمضان المبارک، بمطابق 17؍ مارچ قدیم محفل سما بمقام نشست گاہ سجادہ نشین ،28؍رمضان المبارک ،بمطابق 18؍ مارچ ؍ محفل میلاد شریف بمقام کچہری ،29؍رمضان المبارک ،بمطابق18؍ مارچ قل شریف ،3:30؍بجے صبح صادق ،سجادہ نشین صاحب مریدین عقیدت مندان،صوفیائے عظام کے ساتھ مزار شریف پر قل شریف کی رسم ادا کرنے کے بعد صوفیائے عظام کو تبرک تقسیم کریں گے۔ اس کے بعد24 تا25 مارچ کو رنگ صوفیانہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کے ممتاز صوفی مبصرین،شعراء اکرام اور صوفی فنکاروں کی خصوصی شرکت ہوگی،جو اپنے صوفیانہ کلام کے ذریعے محبت ، امن ، رواداری اور اخوت کا پیغام عام کریں گے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    مارچ 11, 2026
    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    مارچ 11, 2026
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist