نئی دہلی،(یواین آئی ) ہندوستانی پہلوان سنگرام سنگھ اپنے اگلے ایم ایم اے مقابلے کے لیے جنگی بنیادوں پر تیاریاں کر رہے ہیں۔ ان کا اگلا مقابلہ اتوار، 5 اپریل 2026 کو ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے شہر ٹائیگرے میں ہوگا۔ وہ ارجنٹائن کی سرزمین پر لڑنے والے پہلے ہندوستانی ایم ایم اے فائٹر بن جائیں گے۔سنگرام سنگھ کا مقابلہ فرانس کے 24 سالہ نوجوان فائٹر موٹیو مونٹیرو سے ہوگا۔ موٹیو مونٹیرو سنگرام سنگھ سے 17 سال چھوٹے ہیں۔سنگرام سنگھ اس سے قبل اپنے سے 15 سال چھوٹے پاکستانی پہلوان علی رضا ناصر اور 17 سال چھوٹے تیونسی چیمپئن حکیم ترابلسی کو شکست دے چکے ہیں۔سنگرام سنگھ کی فٹنس، تکنیک اور لچک پر نظر رکھنے کے لیے ماہرین کی ایک پوری ٹیم تعینات ہے۔












