• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ایان شبیر یوسف: متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی فٹ بالرز کے لیے مشعلِ راہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 11, 2026
0 0
A A
ایان شبیر یوسف: متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی فٹ بالرز کے لیے مشعلِ راہ
Share on FacebookShare on Twitter

دبئی، (یواین آئی ) ایان شبیر یوسف ان چند ہندوستانی فٹ بالرز میں سے ایک ہیں جو متحدہ عرب امارات میں پیشہ ورانہ سطح پر کھیل رہے ہیں۔ 21 سالہ ایان، جو یونائیٹڈ ایف سی کے لیے لیفٹ بیک کے طور پر کھیلتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ ان کا سفر ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا باعث بنے گا۔ایان کا فٹ بال سے لگاؤ ان کے والد کی وجہ سے شروع ہوا، جو دبئی میں اسکول کی سطح پر فٹ بال کھیلا کرتے تھے۔ ایان نے اپنے کیریئر کا آغاز ‘النصر کلب سے کیا، جس کے بعد وہ شباب الاہلی، الوصل اور گلف یونائیٹڈ جیسے کلبوں کا حصہ رہے۔محض 17 سال کی عمر میں ایان کے والد کا انتقال ہو گیا، جو ان کے لیے ایک بڑا صدمہ تھا۔ ایان کا کہنا ہے کہ "وہ میری سب سے بڑی ترغیب تھے، اب میں جب بھی میدان میں اترتا ہوں، ان کا نام روشن کرنے کے لیے کھیلتا ہوں۔یونائیٹڈ ایف سی نے جولائی 2025 میں اطالوی ورلڈ کپ فاتح آندریا پیرلو کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ ایان پیرلو کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو لاجواب قرار دیتے ہیں۔وہ ایک بہترین انسان ہیں اور ہماری بہت مدد کرتے ہیں۔ وہ ایک لیجنڈ ہیں، ہم ان سے سیکھنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔ ایان کے مطابق، پیرلو کی ذہنیت صرف جیتنا ہے، چاہے وہ ٹریننگ ہو یا باقاعدہ میچ۔ہندوستانی شہریت رکھنے کی وجہ سے ایان کو لیگ میں جگہ بنانے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑی کیونکہ ہر ٹیم کو غیر اماراتی کھلاڑیوں کی محدود تعداد رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ تاہم ایان اسے دباؤ کے بجائے اپنے لیے ایک چیلنج سمجھتے ہیں۔ایان کے مطابق پیرلو کے ساتھ کام کرنا ایک بڑا تجربہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیرلو نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی رہے ہیں بلکہ بطور کوچ بھی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں اور ہر موقع پر جیتنے کی ذہنیت کو فروغ دیتے ہیں۔یو اے ای کی لیگز میں ماریو بالوٹیلی، کورٹ زوما اور انیستا جیسے بڑے ناموں کی شمولیت نے فٹ بال کا معیار بلند کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے زیادہ تر نوجوان یورپ یا پریمئر لیگ میں کھیلنے کا خواب دیکھتے ہیں، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو یہ بھی معلوم ہو کہ متحدہ عرب امارات کی لیگوں میں بھی ایک کامیاب پیشہ ورانہ کیریئر بنایا جا سکتا ہے۔متحدہ عرب امارات میں فٹبال لیگ کا نظام کئی درجات پر مشتمل ہے۔ سب سے اوپریوای پرو لیگ ہے جس میں 14 پیشہ ور کلب شامل ہیں اور اس کے فاتح کواے ایف سی چمپین لیگ میں شرکت کا موقع ملتا ہے۔ اس کے بعد یو اے ای فرسٹ ڈویژن لیگ آتی ہے جہاں اس وقت یونائیٹڈ ایف سی کھیل رہی ہے، جبکہ دوسری اور تیسری ڈویژن ترقی پذیر ٹیموں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔2022 میں قائم ہونے والا یونائیٹڈ ایف سی تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنی پہلی ہی سیزن میںیو اے ای سیکنڈ ڈویژن لیگ سے ترقی پا کر فرسٹ ڈویژن میں پہنچ گیا۔ جولائی 2025 میں کلب نے عالمی شہرت یافتہ اطالوی کھلاڑی انڈریا پیرلو کو ہیڈ کوچ مقرر کیا، جو کلب کے بلند عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔اس وقت یونائیٹڈ ایف سی فرسٹ ڈویژن لیگ میں سرفہرست ہے اورDibba Al-Hisn پر چار پوائنٹس کی برتری کے ساتھ یو اے ای پرو لیگ میں ترقی کے مضبوط امکانات رکھتا ہے۔اپنے مستقبل کے بارے میں آیان کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے بڑا خواب یو اے ای پرو لیگ جیتنا اور قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی کامیابی ہندوستانی نوجوان فٹبالرز کے لیے ایک نئی راہ ہموار کرے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    مارچ 11, 2026
    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    مارچ 11, 2026
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist