فلوریڈا، (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر یہ آپریشن نہ کیا جاتا تو ایران محض 2 ہفتوں میں ایٹم بم حاصل کر لیتا اور ایران کے پاس ایٹم بم آجاتا تو یہ مشکل صورت حال ہوجاتی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ری پبلکن ارکان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم امریکی شہریوں کےلیے بہترین کام کر رہے ہیں، ہم امریکہ کو تیزی سے دوبارہ عظیم بنارہےہیں، امریکہ اب اتنابہتر اور مضبوط ہےکہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، اپنی پہلی مدت میں امریکی فوج کو مضبوط بنانے پر کام کیا، اپنی دوسری مدت میں امریکی فوج کا استعمال کررہا ہوں۔
صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ دنیا اس وقت تاریخ کا سب سے مشکل آپریشن "ایپک فیوری” (Epic Fury) دیکھ رہی ہے، جو ان کے بقول "آپریشن مڈنائٹ ہیمر” سے بھی زیادہ موثر ثابت ہو رہا ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ کے 46 جنگی جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں جو اب سمندر کی تہہ میں ہیں اور طنزیہ انداز میں کہا کہ ہماری فوج کو جہاز ڈبونے میں مزہ آتا ہے۔”
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم حاصل کرلیتا، ایران کے پاس ایٹم بم آجاتا تو یہ مشکل صورتحال ہوجاتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران ایٹمی طاقت حاصل کرنے سے 2 ہفتے کی دوری پرتھا، ہم ایران پر حملے نہ کرتے تو اسرائیل ختم ہوجاتا اور ابھی بھی مشرق وسطیٰ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کررہاہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے بے وقوفی کرتے ہوئے قطر،یواےای،سعودی عرب پر حملہ کیا، قطر، یو اے ای، سعودی عرب کا کوئی لینا دینا نہیں لیکن میزائل مارے گئے، قطر، یو اے ای اور سعودی عرب جیسے ملک کہتےہیں ہمیں اکیلا چھوڑدیں۔
ٹرمپ نے بتایا کہ میں دیکھ رہا تھا ہم حملہ نہ کرتےتو ایران ہم پر حملہ کردیتا، مجھے100فیصد یقین تھا ایران ایک ہفتے میں ہم پرحملہ کر دے گا ایران اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کےممالک پر حملہ کردیتا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی دہشت گرد لیڈر مارے گئے ہیں، ایران کےلیڈرجو دن گن رہےہیں وہ بھی جائیں گے، ایران کی جو بھی نئی قیادت آئی اس کو مار دیاگیا، اب ایران میں کسی کومعلوم نہیں قیادت کون کرے گا۔ دشمن کو مکمل شکست تک جانے نہیں دیں گے۔انھوں نے مزید کہا ایران نے بہت کچھ برا کیا ہے، جہاں تک دیکھا جائے ایران کےخلاف جنگ جیت چکے ہیں، ابھی مکمل فتح حاصل نہیں کی دشمن کےمزیدپیچھےجائیں گے ، ہم تعاقب کرکے دشمن کے خطرے کو ہمیشہ کےلیےختم کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران میں ابھی زمینی فوج بھیجنےکا فیصلہ نہیں کیا، ہم نہیں جانتے ایران کب ہتھیار ڈالے گا لیکن ہم اسے شکست دینے تک حملےجاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ایران میں ہمیں مزید کام کرنا ہے، ایران کےخلاف کارروائی جلدمکمل ہونے کی امید ہے۔












