• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سیاسی میدانوں میں خواتین کی شرکت ناگزیر ہے

اس کا مقصد ہندوستانی تناظر میں خواتین کے ادبی اظہار کو تشکیل دینے والی متنوع آوازوں اور تجربات پر غور و فکر کرنا تھا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 12, 2026
0 0
A A
سیاسی میدانوں میں خواتین کی شرکت ناگزیر ہے
Share on FacebookShare on Twitter

حیدر آباد، پریس ریلیز،ہمارا سماج:خواتین کی سماجی، ثقافتی اور سیاسی میدانوں میں فعال شرکت ان کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لانے کے لیے نہایت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے سمپوزیم "ہندوستان میں خواتین کی تحریر: عصری تناظر اور نئی جمالیات” کے دوران صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔شعبہ انگریزی،مانو اور ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی کے تعاون سے اس ایک روزہ قومی سمپوزیم کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ سمپوزیم ہندوستان میں خواتین کی تحریروں کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا گیا۔جس میں خاص طور پر معاصر ادبی تناظرات اور ابھرتے ہوئے جمالیاتی رجحانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کا مقصد ہندوستانی تناظر میں خواتین کے ادبی اظہار کو تشکیل دینے والی متنوع آوازوں اور تجربات پر غور و فکر کرنا تھا۔ پروفیسر عین الحسن نے اس اہم اور فکری طور پر بامعنی موضوع پر سمپوزیم کے انعقاد کے لیے شعبہ انگریزی کی ستائش کی۔ رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ انگریزی کی جانب سے خواتین کی ادبی خدمات پر مبنی قومی سطح کے علمی پروگرام کے انعقاد کو قابلِ ستائش قرار دیا۔مہمانِ خصوصی محترمہ عرشیہ حسن صدر "مانو انجمن خواتین” نے خواتین کی تخلیقی آوازوں کو تسلیم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ جامعات میں ایسے علمی ماحول کو فروغ دیا جانا چاہیے جہاں صنف، نمائندگی اور ثقافتی اظہار جیسے موضوعات پر سنجیدہ گفتگو ممکن ہو۔مہمانِ اعزازی ڈاکٹر گوگو شیامالا، جو حاشیے پر موجود طبقات کی آوازوں اور ان کے تجربات پر اپنی تحقیق و تحریروں کے لیے معروف ہیں، نے خواتین کی تحریروں کی تبدیلی لانے والی قوت پر اظہارِ خیال کیا۔ابتداءمیں سمینار کے ڈائرکٹر اور صدر شعبہ انگریزی، ڈاکٹر ناگیندر کوٹا چیرو، مانو نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے معاصر ادبی مباحث میں خواتین کی تحریروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سمپوزیم کی کنوینر اور شعبہ انگریزی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر گیتا نے اپنے ابتدائی کلمات میں سمپوزیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور مختلف لسانی، علاقائی اور سماجی پس منظر سے ابھرنے والی خواتین کی بیانیہ روایتوں کے مطالعے کی اہمیت پر زور دیا۔افتتاحی نشست کا اختتام ڈاکٹر اکرم خان کے کلماتِ تشکر پر ہوا، جبکہ اس پروگرام کی نظامت ریسرچ اسکالر افشان مسکان نے انجام دی۔سمپوزیم میں کلیدی خطبہ پروفیسر ناندینی ساہو، وائس چانسلر ہندو یونیورسٹی،مغربی بنگال،کی جانب سے پیش کیا گیا۔ پروفیسر ناگرتنا وی پراندے (رانی چنما یونیورسٹی)کی صدارت میں پینل مباحثہ بھی منعقد کیا گیا۔ پروفیسرکے سنیتا رانی (یونیورسٹی آف حیدرآباد) ، ڈاکٹر رینوکا ایل نایک (سنٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک) اور ڈاکٹر اسماءرشید (ایفلو) نے بھی اپنے خیالات پیش کیے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist