• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

فاروق عبداللہ پر حملہ: راجیہ سبھا میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان گھمسان، حکومت کی طرف سے جامع تحقیقات کی یقین دہانی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 13, 2026
0 0
A A
فاروق عبداللہ پر حملہ: راجیہ سبھا میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  گھمسان، حکومت کی طرف سے جامع تحقیقات کی یقین دہانی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،(یو این آئی) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر بدھ کی رات ہونے والے جان لیوا حملے کے سلسلے میں جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان کے درمیان گرما گرم تبادلہ ہوا، جبکہ حکومت نے ایوان کو یقین دلایا کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وقفہ صفر شروع ہونے سے پہلے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال بگڑ چکی ہے، اور وہاں کے لوگوں کے لیے خطرے کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سیکورٹی اب مرکزی حکومت اور وزارت داخلہ کے کنٹرول میں ہے، لیکن وہاں کے ممتاز لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس حملے کے لیے مرکزی حکومت براہ راست ذمہ دار ہے۔ سلامتی کی صورتحال کو جموں و کشمیر کی ریاستی درجے سے جوڑتے ہوئے مسٹر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ جب تک ریاست کا درجہ بحال نہیں ہوجا تا، کشمیر محفوظ نہیں رہے گا۔ ان کے ریمارکس کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان نے سخت مخالفت کی، جس کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے درمیان گرما گرم تبادلہ ہوا۔ قائد ایوان اور وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر جان لیوا حملہ انتہائی تشویشناک ہے اور حکومت اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور تفتیش کے ذریعے مجرم کے محرکات کا پتہ چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سکیورٹی کو مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو سیاسی عینک سے دیکھنا غیر مناسب ہے اور ریاستی درجے کو اس واقعہ سے نہیں جوڑا جانا چاہئے۔ انہوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے حوالے سے حکومت کے خلاف اپوزیشن لیڈر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات کانگریس پارٹی کی سوچ کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے منصوبے ہمیشہ ایسے ہی رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist