• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مذہبی تبدیلی ایکٹ سے متعلق عرضی میں مسلمانوں اور عیسائیوں کیخلاف ناگوارجملے حذف کردیے جائیں :مولانامحمود مدنی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 17, 2023
0 0
A A
مذہبی تبدیلی ایکٹ سے متعلق عرضی میں مسلمانوں اور عیسائیوں کیخلاف ناگوارجملے حذف کردیے جائیں :مولانامحمود مدنی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ،آج سپریم کورٹ میں لو جہاد کے مفروضے کی بنیاد پر کئی ریاستوں کی طرف سے منظور کردہ ’’مذہب تبدیلی ایکٹ ‘‘سے متعلق ایک درجن درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرا چوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پارڈیوال نے تمام پہلووں کا جائزہ لیا۔اس مقدمہ میںجمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محموداسعد مدنی کی طرف سے سینئر وکیل کپل سبل پیش ہوئے ، جب کہ جمعیۃ کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ایم آر شمشاد اور نیاز احمد فاروقی بھی موجود تھے۔عدالت میں جہاں اشونی اپادھیائے کی عرضی میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے متعلق نازیبا کلمات کا مسئلہ اٹھاگیا ، وہیں مختلف ہائی کورٹس میں اس سے متعلق جاری مقدمات کو یک جا کر کے سپریم کورٹ میں سماعت پر بھی غور ہوا۔جمعیہ علماء ہند اس مسئلے میں گجرات فریڈم آف ریلیجن ایکٹ 2003 کو لے سپریم کورٹ میں پہلے سے موجود ہے۔گجرات ہائی کورٹ نے جمعیۃ کی درخواست پر اس قانون کی بعض شقوں پر پابند ی لگادی تھی ، جس کے خلاف گجرات سرکار نے سپریم کورٹ رجوع کیاتھا ، جمعیۃ نے سپریم کورٹ میں پارٹی بن کر سرکار کی عرضی کی مخالفت کی ، چنانچہ ریاستی سرکار کو فوری ا سٹے نہیں مل پائی۔
سپریم کورٹ نے آج کہا کہ چوں کہ یہ معاملہ مختلف عدالتوںمیں زیر التوا ہے ، اس لیے قانون کی میرٹ پر بحث نہیں کی جاسکتی۔ جس کے جواب میں کپل سپل نے کہا کہ ان ساری عرضیوں کو یک جا کرنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کو ایسا کرنے کی اجازت دی۔ چنانچہ یہ طے ہواکہ جمعیۃ کی طرف سے ایک عرضی دائر کی جائے گی کہ مختلف ہائی کورٹس کے مقدمات سپریم کورٹ میں منتقل کردیے جائیں۔ حالاں کہ اٹارنی جنرل آف انڈیا آر وینکٹ رامانی، جن سے گزشتہ ہفتے جسٹس شاہ کی بنچ نے اس قانون کو سمجھنے کے معاملے میں مدد مانگی تھی، نے مشورہ دیا کہ یہ مناسب ہو گا کہ ہائی کورٹس اس معاملے کی سماعت کریں، کیونکہ مختلف قوانین کی صداقت کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ جس کا جواب دیتے ہوئے کپل سپل نے کہا کہ ان تمام قوانین میں یکساں دفعات ہیں، اس لیے ایک جگہ ہی بحث ہو جائے تو کافی ہے۔دریں اثنا سپریم کورٹ نے سیئنر ایڈوکیٹ دشینت داوے کی اس عرضی پر کہ درخواست گزار اشونی ا پادھیائے نے ’’عیسائیوں اور مسلمانوں‘‘ پر شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے ’’ناگوار اور چونکا دینے والے‘‘ جملے شامل کئے ہیں، چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ براہ کرم ان کو حذف کردیں۔اس معاملے میں سینئر ایڈوکیٹ سی یو سنگھ، سنجے ہیگڑے، اندرا جیسنگ، ورندا گروور وغیرہ بھی مختلف درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہوئے۔ اگلی سماعت30جنوری کو ہوگی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist