• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ایس ٹی ایف کی مولانا عبدالرحمن کٹکی کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت

جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی قانونی پیروی، سینئر وکیل کو مقرر کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 14, 2026
0 0
A A
ایس ٹی ایف کی مولانا عبدالرحمن کٹکی کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ،پریس ریلیز،ہماراسماج:ممنوع دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزمات کے تحت گرفتار مشہور عالم دین مولانا عبدالرحمن کٹکی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کو ایس ٹی ایف (اڑیسہ) نے مخالفت کی ہے۔ایس ٹی ایف نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں 42/ صفحات پر مشتمل حلف نامہ داخل کرتے ہوئے چیف جسٹس آف ا نڈیا سے مولانا عبدالرحمن کی ضمانت عرضداشت کو مسترد کرنے کی گذارش کی ہے۔گذشتہ سماعت پر چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سوریہ کانت اورجسٹس جوملائی باگچی نے سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن کے دلائل کی سماعت کے بعد مولانا عبدالرحمن کٹکی ضمانت عرضداشت کو سماعت کیئے لیئے قبول کرتے ہو ئے استغاثہ کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔ آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں مولانا عبدالرحمن کٹکی ضمانت عرضداشت پر سماعت عمل میں آئی۔اڑیسہ ایس ٹی ایف کی جانب سے داخل حلف نامہ کا جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے لیئے مولانا عبدالرحمن کٹکی کے وکلاء نے عدالت سے وقت طلب کیاجسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمن کٹکی کی ضمانت عرضداشت پر 1/ اپریل کو سماعت کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔اڑیسہ ایس ٹی ایف نے اپنے حلف نامہ میں تحریر کیا ہیکہ ملزم پر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے جیسا نہایت سنگین الزام ہے نیز ملزم کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے تحت دہلی ہائی کورٹ نے ساڑھے سات سال کی سزا سنائی ہے۔ حلف نامہ میں مزید تحریر ہے کہ ملزم کو اگر ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ ملک سے فرارہوسکتا ہے کیونکہ اس کے تعلقات بیرون ملک میں موجود مشکوک لوگوں سے ہیں۔واضح رہے کہ مولانا عبدالرحمن کٹکی کے خلاف دہلی، جمشید پور اور کٹک میں الگ الگ مقدمات قائم کیئے گئے تھے جس میں سے دہلی مقدمہ میں ساڑھے سات سال کی سزا ہوئی جبکہ جمشید پور مقدمہ سے مولانا عبدالرحمن کٹکی بری ہوچکے ہیں۔دہلی مقدمہ میں ملنے والی سزا کو مولانا عبدالرحمن کٹکی مکمل کرچکے ہیں جبکہ دہلی سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف داخل اپیل سپریم کورٹ آف انڈیا میں زیر سماعت ہے۔اڑیسہ مقدمہ کی سماعت میں ہونے والی تاخیر اور گواہان کے اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہونے کی وجہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے مولانا عبدالرحمن کٹکی نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ضمانت پر رہائی کی عرضداشت داخل کی ہے جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔اس سے قبل کی سماعت پر سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے چیف جسٹس آف انڈیا کو بتایا تھا کہ ملزم پر صرف اتنا الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر نوجوانوں کو جہاد کرنے کے لیئے اکسا تھا اور پرجوش تقاریر سے ان کی ذہن سازی کرتا تھا لیکن ابتک عدالت میں استغاثہ یہ ثابت نہیں کرسکا کیونکہ گواہان اپنے سابقہ بیانات سے یکے بعد دیگرے منحرف ہورہے ہیں۔ مقدمہ کی سماعت میں ہونے والی تاخیر اور طویل قید پر بھی سینئر ایڈوکیٹ نے بحث کی تھی۔عیاں رہے کہ مولانا عبدالرحمن کٹکی پرممنو ع تنظیم القاعدہ کے رکن ہونے اور ہندوستان میں دہشت گردانہ کارروائی انجام دینے کی سازش رچنے اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاکر ٹریننگ حاصل کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیئے گئے ہیں۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی مولانا عبدالرحمن کٹکی کے تینوں مقدمات کی پیروی کررہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist